Islam Times:
2025-08-06@11:58:49 GMT

سکردو میں ایران سے یکجہتی کیلئے ریلی، ہزاروں افراد شریک ہوئے

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکہ نے رہبر معظم کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو دنیا بھر میں امریکہ محفوظ نہیں رہے گا۔ ایران کے ہاتھوں اسرائیل کی مرمت ہو رہی ہے اور اسرائیل تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، امریکہ اپنی ناجائز اولاد کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی ایران پر جارحیت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے کیخلاف سکردو میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ تحریک بیداری کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ مرکزی جامع مسجد سے نکالی گئی ریلی یادگار چوک پر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امریکہ نے رہبر معظم کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو دنیا بھر میں امریکہ محفوظ نہیں رہے گا۔ ایران کے ہاتھوں اسرائیل کی مرمت ہو رہی ہے اور اسرائیل تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، امریکہ اپنی ناجائز اولاد کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ مظاہرین نے اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کیخلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیل کی

پڑھیں:

بھارت اور اسرائیل اور امریکہ کا شیطانی تکون ہے، مسلمان ہی ان کے نشانے پر ہیں، مجاہد چنا

ایک بیان میں ترجمان جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ اسرائیل اب تک تقریباََ 70 ہزار سے زاید فلسطینی شہید کر چکا ہے، اسرائیل غزہ میں بھوک ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے مگر اس کو روکنے والا کوئی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پانچ اگست کو ملک گیر ”یوم حقوق کشمیر و فلسطین“ کراچی تاء کشمور سندھ بھر میں بھی بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق 5 اگست کو سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں، اسکولوں اور مقامات پر ریلیاں، جلسے اور تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن سے جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی ضلعی اور مقامی رہنما دانشور، علماء کرام و اساتذہ خطاب کریں گے، ان ریلیوں و اجتماعات کے ذریعے اہل کشمیر و فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی اور مقررین اپنے خطابات میں اتحاد امت، بھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ کو بے نقاب کریں گے۔ صوبائی ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام طویل عرصی سے بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں، خطے کا پائدار امن بھی کشمیر کی آزادی سے جڑا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست 2019ء کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی دفعہ 370 اور اے 35 کو ختم اور ظلم و جبر کا بازار گرم کرکے جنت نظیر وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے، جس پر اقوام متحدہ اور عالمی ضمیر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، بھارت اور اسرائیل اور امریکہ کا شیطانی تکون ہے، مسلمان ہی ان کے نشانے پر ہیں، اسرائیل اب تک تقریباََ 70 ہزار سے زاید فلسطینی شہید کر چکا ہے، اسرائیل غزہ میں بھوک ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے مگر اس کو روکنے والا کوئی نہیں ہے، 57 مسلم ممالک حکمرانوں نے خواب غفلت سے بیدار ہوکر غزہ و کشمیر کے مسلمانوں کی مدد نہ کی تو پھر تاریخ اور امت انہیں ہرگز معاف نہیں کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ و اسرائیل خطے بھر کی مزاحمت کو غیر مسلح کرنا چاہتے ہیں، ناصر کنعانی
  • ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں نیوکلئیر سائنسدان سمیت دو افراد کو پھانسی دے دی
  • تحریک انصاف کی ریلیاں ناکام ؛ کچھ ارکان اسمبلی اور ورکرز گرفتار
  • بانی پی ٹی آئی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاج، خیبرپختونخوا کے لیے پلان سامنے آگیا
  • کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کا عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج میں شرکت کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کی 5اگست کو ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد، مختلف شاہراہوں پر ڈھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • پاک ایران تعلقات کا نیا باب اور قومی یکجہتی
  • بھارت اور اسرائیل اور امریکہ کا شیطانی تکون ہے، مسلمان ہی ان کے نشانے پر ہیں، مجاہد چنا
  • آسٹریلیا میں فلسطین کے حق مظاہرہ، سڈنی ہاربر برج پر عوام کا سمندر اُمڈ آیا
  • سڈنی آسٹریلیا: فلسطین کے حق میں تاریخی مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت