ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں، اوگرا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔
ترجمان اوگرا کے اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم ذخائر موجود طلب پورا کرنے کے لیے کافی ہیں، اوگرا صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان اوگرا کےمطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 20 دن کا لازمی ذخیرہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اوگرا اعلامیے کے مطابق قومی توانائی تحفظ یقینی بنانے کےلیے پیشگی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا: ابراہیم مراد
عمران یونس:یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر سابق صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری مظالم پر خاموش تماشائی بننے کے بجائے مؤثر اقدام کرے۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر محاذ پر جاری رکھے گا۔