بم کی اطلاع پر حجاج کو لے جانے والی پرواز کی انڈونیشیا میں ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
انڈونیشیا میں بم کی جھوٹی اطلاع کے باعث سعودی ایئرلائن کی ایک پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، طیارے میں سوار تمام 378 حجاج کرام اور عملے کے 13 ارکان محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں بم کی اطلاع پر ایئر انڈیا پرواز کی تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے پرہنگامی لینڈنگ
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ پرواز جدہ سے عمان کے دارالحکومت مسقط کے راستے انڈونیشیا کے شہر سورابایا جا رہی تھی۔ دورانِ پرواز، جکارتہ کے ہوائی ٹریفک کنٹرول کو طیارے میں بم کی موجودگی کی دھمکی موصول ہوئی۔
سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت طیارے کو فوری طور پر انڈونیشیا کے شہر میڈان میں واقع کوالنامو بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب موڑ دیا گیا، جہاں ہفتے کی صبح پرواز نے ہنگامی طور پر لینڈنگ کی۔
انڈونیشیا کے حکام اور ایئرپورٹ سیکیورٹی نے طیارے کا معائنہ کیا اور بعد ازاں اس اطلاع کو جھوٹا قرار دیا۔ واقعے کے بعد حجاج کو متبادل انتظامات کے تحت ان کے مقررہ مقام کی جانب روانہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں جدہ جانے والی حج پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ حالیہ دنوں میں بم کی جھوٹی اطلاع کے باعث سعودی ایئرلائن کی پرواز کے متاثر ہونے کا دوسرا واقعہ ہے، جس نے حکام کو سیکیورٹی الرٹ مزید بڑھانے پر مجبور کردیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انڈونیشیا بم کی اطلاع بم کی جھوٹی اطلاع پرواز پرواز کی ہنگامی لینڈنگ حجاج محفوظ سعودی ایئرلائن سعودی عرب ہنگامی لینڈنگ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈونیشیا بم کی اطلاع بم کی جھوٹی اطلاع پرواز پرواز کی ہنگامی لینڈنگ حجاج محفوظ سعودی ایئرلائن ہنگامی لینڈنگ وی نیوز ہنگامی لینڈنگ پرواز کی
پڑھیں:
پی آئی اے ایئرکرافٹ انجینئرزکا احتجاج، قومی ایئر لائن کا بین الاقوامی آپریشن شدید متاثر
طیب سیف: پی آئی اے انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، ایئرکرافٹ انجینئرز نے طیاروں کی کلیئرنس روک دی۔
احتجاج کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا بین الاقوامی آپریشن متاثر ہوا، 6پروازیں اڑان نہ بھر سکیں، لاہور سے مدینہ، اسلام آباد اور کراچی سے جدہ جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں، لاہور سے ابوظہبی اور اسلام آباد سے دمام اور دبئی جانے والی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ترجمان پی آئی اے نے ردعمل میں کہا کہ سوسائٹی آف ائیر کرافٹ انجینئرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، اس تحریک کا مقصد پی آئی اے کی نجکاری کو سبوتاژ کرنا ہے، پی آئی لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے کام چھوڑنا قانونی طور پر جرم ہے۔