Islam Times:
2025-08-07@14:48:25 GMT

وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT

وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں اہم وفاقی وزراء سمیت عسکری قیادت شریک ہو گی جس میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع سمیت دیگر اہم معلاملات زیر غور آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور ایران اسرائیل جنگ میں امریکہ کی انٹری کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں اہم وفاقی وزراء سمیت عسکری قیادت شریک ہو گی جس میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع سمیت دیگر اہم معلاملات زیر غور آئیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال، اندرونی و بیرونی سکیورٹی امور پر غور ہو گا۔ خیال رہے کہ امریکا نے ایران پر بنکر بسٹر بموں اور میزائلوں سے حملہ کر دیا۔ فردو، نطنز اور اصفہان کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ حملہ کر کے امریکا بھی اسرائیل کی ایران پر مسلط کردہ جنگ میں شامل ہو گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت کے حوالے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں وزیرِ اعظم کو اسپتال کے کنسیپٹ ڈیزائین، بورڈ کی تشکیل، اراضی اور اسپتال سے متصل مجوزہ کمرشل سینٹر کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ کنسیپٹ ڈیزائن، اراضی کی منتقلی اور بورڈ کی تعیناتیاں حتمی مراحل میں ہیں.  اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ تعمیر کے بہترین معیار کو یقینی بنانے کیلئے جیو ٹیک اسٹڈی اور اسپتال کے اسلام آباد اور گرد و نواح کے رہائشیوں پر اثرات کی افادیت میں اضافے کیلئے سوشل امپیکٹ اسٹڈیز جاری ہیں. اجلاس کو مختلف اقدامات کی معینہ مدت اور اہداف پر بھی بریفنگ دی گئی. اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سید مصطفی کمال، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ، چیئرمین پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت.

متعلقہ مضامین

  • ایران کیجانب سے اسلامی تعاون تنظیم کے غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ
  •  وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات کا اجلاس
  • جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے عالمی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے: وزیرِ اعظم
  • ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں نیوکلئیر سائنسدان سمیت دو افراد کو پھانسی دے دی
  • اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شفافیت اور عالمی معیار کی ہدایات
  • سلامتی کونسل میں فلسطین.اسرائیل تنازع پر کھلی بحث، چین کی جانب سے فوری جنگ بندی کی اپیل
  • سلامتی کونسل فلسطینیوں کی ناقابل تصور تکالیف ختم کرانے کیلئے اقدامات کرے.پاکستان کا مطالبہ
  • ایف بی آر میں اصلاحات سے جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافہ قابل اطمینان ہے: وزیر اعظم
  • چھوٹے کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے، وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت
  • سیاست میں تلخی نے قومی اتفاق کی فضا ختم کردی ہے، وزیر قانون