وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ۔ اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی، اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔
اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری تنازعے پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور ایران کی حمایت سمیت دیگر اہم امور پر بڑے فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے حالیہ دورہ امریکہ پر شرکا کو اعتماد میں لیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کل دوپہر 12 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر شریک ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل عامر رضا قومی سلامتی سے متعلق اس اہم ذمہ داری کو پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کے ساتھ انجام دیں گے۔
کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے جب کہ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کو پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔