سید عباس عراقچی کی کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
انیتا آنند سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام حکومتوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ حالیہ جارحیت کو رکوائیں اور اسرائیل کو اس قانون شکنی پر جوابدہ ٹھہراتے ہوئے سزا دلوائیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سیدعباس عراقچی" اور ان کی کنیڈین ہم منصب "انیتا آنند" کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ جس میں ایران کے خلاف مسلسل صیہونی جارحیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران سید عباس عراقچی نے اسرائیلی حملوں میں سائنس دانوں، دانشوروں و عسکری شخصیات سمیت نہتے شہریوں بالخصوص بچوں کی شہادتوں اور سول انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے جانے کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام حکومتوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ حالیہ جارحیت کو رکوائیں اور اسرائیل کو اس قانون شکنی پر جوابدہ ٹھہراتے ہوئے سزا دلوائیں۔
سید عباس عراقچی نے صیہونی رژیم کی جانب سے ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ یہ جارحانہ اقدام، ایران کے جوہری معاملات پر ہونے والی بات چیت کے درمیان کیا گیا جو تمام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اسرائیل کی جارحیت کے اثرات کے بارے میں دنیا بھر کے ممالک سے اپنی سفارتی مشاورتوں کا ذکر کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ موجودہ تنازعے میں امریکہ کی شمولیت اور حمایت ایک بڑی غلطی ہے، جس سے پورے مشرقِ وسطیٰ اور اس سے باہر بھی جنگ پھیل سکتی ہے۔ دوسری جانب انیتا آنند نے خطے میں بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو صرف سفارتی زریعے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے جس میں وہ تعاون کے لیے تیار ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران کے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
سعودی عرب سے معاہدے میں کئی ماہ کا وقت لگا؛ اسحاق ڈار
ویب ڈیسک : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا بلکہ اس میں کئی ماہ کا وقت لگا ہے، سعودی عرب بھی اس معاہدے سے خوش ہے۔
وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بلا ضابطہ طور پر ہمیشہ سے موجود تھا، دیگر ممالک بھی ایسے معاہدے کا حصہ بننے کے خواہش رکھتے ہیں، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان ویسے بھی حرمین شریفین پر قربان ہونے کے لیے تیار ہوتا ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ دیا، پاکستان پر پابندیوں کے بعد سعودی حمایت بڑی اہم تھی۔