وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلی فون، امریکی حملوں کی مذمت، ایران کیساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون کرکے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔
وزیر اعظم نے ایران پر اسرائیل کے بلاشتعال اور بلاجواز اسرائیلی ضارحیت کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر 51 کے تحت ایران کے پاس حق دفاع موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے آئی اے ای اے اور عالمی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہیں۔ امریکا نے ان تنصیبات کو نشانہ بنایا جو آئی اے ای اے کے تحت تھیں۔
یہ بھی پڑھیے: ایران پر امریکا کے حملے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا ‘سنجیدہ مشاورت’ کے لیے روس جانے کا اعلان
انہوں نے ایران پر حملوں میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
وزیر اعظم نے پاکستان کی طرف سے ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور کہا کہ سفارتکاری اور مذاکرات آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔
ایرانی صدر نے مسعود پزشکیان نے پاکستان کے لیے ایران کی حمایت کو سراہا اور اظہار یکجہتی پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ایرانی صدر کا پُرتپاک استقبال اعلان ہے کہ ایران سے ہمارا خاص تعلق ہے، عظمیٰ بخاری
لاہور میں پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایران نے پاکستان کیساتھ دس بلین ڈالر تک تجارت کا اعادہ کیا ہے، اس تجارتی حجم کو مزید بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے ثقافتی و مذہبی روابط ہیں، جنہیں کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سیدہ عظمی بخاری نے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پنجاب کے عوام کیلئے ہمیشہ خوشخبری سنائی ہے اور ترقی یافتہ اور خوشحال مضبوط پنجاب نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر پہلے لاہور آئے تو ایک طبقہ نے ہر موقع کو متنازعہ بنانا ہوتا ہے، انہیں اس بات کی بھی تکلیف شروع ہو گئی۔ ایرانی قوم کی علامہ اقبالؒ کیساتھ فکری اور جذباتی وابستگی ہے، انہیں وہ شاعر مشرق مانتے ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا نواز شریف اور مریم نواز نے پرتپاک استقبال کیا، نواز شریف کا ایرانی صدر کو خوش آمدید کہنا اس بات کا اعلان ہے کہ ہمارا ایران سے ہمارا خاص تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جب ایران پر حملہ کیا تو پاکستان نے ایران کی حمایت کی تھی، اور اب شاندار استقبال کا مطلب واضح ہے کہ پوری پاکستانی قوم ایران کیساتھ ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایران نے پاکستان کیساتھ دس بلین ڈالر تک تجارت کا اعادہ کیا ہے، اس تجارتی حجم کو مزید بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے ثقافتی و مذہبی روابط ہیں، جنہیں کمزور نہیں کیا جا سکتا۔