۔9 مئی کے مقدمات کی سماعت 26 جون تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ9 مئی کے12 مقدمات کی سماعت26 جون تک ملتوی کر دی۔ جیل
ٹرائل بھی لٹک گیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں سانحہ9 مئی کے تمام مقدمات کی سماعت26 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت کے جج امجد علی شاہ چھٹی پر تھے، جس کے باعث کوئی کارروائی نا ہوسکی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، سابق صوبائی وزیر قانون بشارت راجا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ سانحہ9 کے11 مقدمات میں پیش ہونے والے ملزمان میں چالان نقول کی تقسیم جاری رہی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی، گزشتہ ایک ماہ سے جی ایچ کیو حملہ کا جیل ٹرائل التوا کا شکار ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بجلی کے بل میں ٹیکس کی وصولی سی ای او ملیر کنٹونمنٹ عدالت طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کے مکینوں سے کے ایم سی کی جانب سے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کا معاملہ،عدالت نے سی ای او ملیر کنٹونمنٹ کو آیندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ رہائشی خاتون کے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، عدالت نے سی ای او ملیر کنٹونمنٹ اور کے ایم سی سے بھی آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔