غیر ملکی قافلے پرحملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے سے متعلق کیس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی، جس کے باعث گرفتار ملزمہ گل نساء کی جانب سے دائر درخواست پر بھی فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔ گل نساء کے وکیل نے پراسیکیوشن کی جانب سے جمع کروائی گئی فوٹیجز کی فراہمی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں سب سے بڑی فرنیچر نمائش 20 ستمبر کو شروع ہوگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان کی سب سے بڑی فرنیچر نمائش 20 اور 21 ستمبر کو منعقد ہوگی جس میں 50 سے زائد برانڈز شریک ہوں گے۔ نمائش میں فرنیچر، ہوم ڈیکور اور ہینڈیکرافٹس کے جدید ڈیزائن پیش کیے جائیں گے۔ اس کا افتتاح اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کریں گے۔ منتظمین کے مطابق نمائش میں عوام کو رعایتی قیمتوں پر اعلیٰ معیار کا فرنیچر دستیاب ہوگا۔