مردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، پولیس کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
مردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، پولیس کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات مردہ حالت میں پائی گئی اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، جسے ان کے فلیٹ سے برآمد کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ پڑوسیوں کی شکایت کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا، سینئر اداکارہ کی لاش برآمد کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کردیا گیا،
اداکارہ تنہا رہائش پذیر تھیں۔عائشہ خان کی لاش کو پہلے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کی لاش کو سہراب گوٹھ کے ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کا کہنا ہے کہ تاحال پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا، لاش سرد خانے میں موجود ہے اور پولیس اداکارہ کے بیٹے کے آنے کا انتظار کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ جمعرات کے روز عائشہ خان کی قریبی دوست تہمینہ خالد نے ان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان پانچ روز قبل کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔عائشہ خان 1948 میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا۔انہوں نے 1964 میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا، وہ معروف اداکارہ خالدہ ریاست(مرحومہ)کی بڑی بہن تھیں۔ان کے مشہور ڈراموں میں مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے، تیری رضا، میری گڑیا، افشاں، عروسہ، فیملی 93، نقاب زن، مہندی اور دیگر کئی مقبول پی ٹی وی ڈرامے شامل ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردیربالا اور کوہستان میں شدید بارش، سیلابی صورتحال سے تباہی، بچہ جاں بحق ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل؛ ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کراچی میں فلیٹ سے اداکارہ عائشہ خان کی ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد ثمینہ پیرزادہ نے جنات سے متعلق خوفناک واقعہ سُنا دیا، اداکارہ نے کیا دیکھا؟ پی ٹی آئی کا مارچ، 9 مئی کا حملہ غلط تھا، عمران خان کی بری چیزیں بھی ہیں، حمزہ علی عباسی ستائیس ویں شنگھائی بین الاقوامی فلم میلے کا آغاز ہو گیا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس: ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اداکارہ عائشہ خان کی عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی
پڑھیں:
کراچی، درخشاں میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے پوش علاقے خیابانِ مسلم، اسٹریٹ نمبر 30 میں درخشاں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت شاہد خان کے نام سے ہوئی ہے، جس سے اسلحہ اور نشہ آور مواد (ویڈ) برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔