2025-11-05@12:14:13 GMT
تلاش کی گنتی: 25499
«عائشہ خان کی لاش»:
کراچی میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ بچہ حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا اور اس میں بیماری جیسی علامات ظاہر ہوئیں۔ایم ایس سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال ڈاکٹر واحد راجپوت کے مطابق تیرہ سالہ بچے میں منکی پاکس سے مشابہ علامات پائی گئی ہیں۔ متاثرہ بچے کو فوری طور پر نیپا کے انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹر واحد راجپوت نے بتایا کہ بچے میں تیز بخار اور جسم پر زخم جیسی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں اور رپورٹ آنے...
کراچی میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ بچہ حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا اور اس میں بیماری جیسی علامات ظاہر ہوئیں۔ ایم ایس سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال ڈاکٹر واحد راجپوت کے مطابق تیرہ سالہ بچے میں منکی پاکس سے مشابہ علامات پائی گئی ہیں۔ متاثرہ بچے کو فوری طور پر نیپا کے انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر واحد راجپوت نے بتایا کہ بچے میں تیز بخار اور جسم پر زخم جیسی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، اور...
’جیو نیوز‘ گریب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سی پیک کے کامیاب نفاذ سمیت ہر مشکل گھڑی میں تعاون کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔صدرِ مملکت کی دوحہ میں چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا جبکہ چینی نائب صدر نے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی دوحا میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔
پاکستان میں پہلی بار گوگل کروم بُک کی اسمبلی لائن کا افتتاح ڈیجیٹل پاکستان کے سفر میں ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت یہ منصوبہ ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوگا جس سے عام شہریوں خصوصاً طلبہ کو جدید لیپ ٹاپ کم قیمت پر دستیاب ہوں گے۔ ہری پور میں قائم فیکٹری میں روزانہ 50 ہزار کروم بُک تیار ہوں گی جبکہ سالانہ ہدف 5 لاکھ رکھا گیا ہے، جو آئندہ 10 لاکھ تک پہنچے گا۔ اس منصوبہ سے ہزاروں نئی نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے، مقامی صنعت مضبوط ہوگی اور ٹیکنالوجی کی برآمدات کا راستہ کھلے گا۔ یہ منصوبہ گوگل کے ان پروگرامز کا تسلسل ہے جن کے...
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معزز ممبران، سیکرٹری اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 (ترمیم شدہ 2024) کے سیکشن 15 میں ضروری ترمیم درکار ہے، جس کے لیے الیکشن کمیشن متعدد بار وزارت داخلہ کو تحریری طور پر آگاہ کر چکا ہے۔ الیکشن کمیشن کو وزارت داخلہ کا آخری مراسلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی ہے، جس میں امیرِ قطر نے آئندہ سال کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ قطر کو پاکستان کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور عملی تعاون میں بدلنے پر اتفاق کیا۔صدر آصف زرداری نے قطر کی قیادت اور ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں قطر کو اپنا قریبی اور قابلِ اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے۔ انہوں نے دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کی تجویز پیش کی، جس پر امیرِ قطر نے فوری اقدامات کی...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دوحا میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔ امیرِ قطر نے کہا کہ قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر ہے اور قطر میں پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاکستانی برادری کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ امیرِ قطر نے مزید کہا کہ پاکستان ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے جو بیک وقت چین، مغرب اور خلیجی ممالک سے متوازن تعلقات رکھتا ہے۔ مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوحا میں امیرِ قطر سے ملاقات کی، جس میں شیخ تمیم بن حمد الثانی نے آئندہ سال دورۂ پاکستان کا اعلان کیا ہے۔ قطر کے دارالحکومت میں ہونے والی اہم ملاقات میں شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ صدرِ مملکت آصف زرداری نے امیرِ قطر کو حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ دونوں رہنماؤں نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدرِ مملکت نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹ کے 2 کیسز سے بری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج تھے جس پر ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں کیسز سے بری کردیا۔ مزید :
ویب ڈیسک:امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر ہے، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں امیرِ قطر نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی اور ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ صدرِ مملکت نے امیرِ قطر کو حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، صدرِ مملکت نے قطر کی ترقی اور امیرِ قطر کی...
صدر زرداری کی دوحا میں امیرِ قطر سے ملاقات؛ شیخ تمیم کا آئندہ سال دورۂ پاکستان کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز دوحہ:صدر مملکت آصف علی زرداری نے دوحا میں امیرِ قطر سے ملاقات کی، جس میں شیخ تمیم بن حمد الثانی نے آئندہ سال دورۂ پاکستان کا اعلان کیا ہے۔ قطر کے دارالحکومت میں ہونے والی اہم ملاقات میں شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ صدرِ مملکت آصف زرداری نے امیرِ قطر کو حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک...
وفاقی وزیر رانا تنویر کا کہنا تھاکہ ایران کیساتھ 10 ارب ڈالر کے دو طرفہ تجارتی ہدف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کی زرعی مصنوعات ایران کیلئے کم لاگت کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ ایران کی جانب سے اضافی علاقائی کاشتکاری کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں، جدید زرعی شراکتیں دونوں ممالک میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات اب نئی نہج پر جا رہے ہیں اور تجارتی حجم میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ اب ایران نے پاکستان سے 3 لاکھ 50 ہزار مویشی درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں زرعی تعاون،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے آنے والے ایک مسافر میں منکی پاکس وائرس جیسی علامات ظاہر ہونے پر حکام نے فوری کارروائی کی ہے۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق متاثرہ مسافر سعودی عرب سے کراچی پہنچا تھا اور لینڈنگ کے بعد روٹین اسکریننگ کے دوران اس کی حالت مشکوک پائی گئی۔ ابتدائی طبی معائنے میں مسافر کو تیز بخار اور جسم پر چھوٹے سرخ دانے تھے، جب کہ اس نے بتایا کہ اسے گزشتہ پانچ دن سے مسلسل بخار ہے۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ علامات منکی پاکس وائرس سے مشابہ ہیں، جس کے بعد مسافر کو فوری طور پر طبی عملے کی نگرانی میں رکھا گیا۔ سندھ حکومت کے محکمہ صحت نے فوری ایکشن...
پارلیمنٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اس سلسلے میں آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے اسپیکر لاونج میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں تحریک انصاف اور جے یو آئی (ف) سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور اتحادی جماعتوں کے چیف وہپس کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئینی ترمیم کی منظوری سے متعلق حکمتِ عملی طے کی جائے گی جبکہ شرکا کو ترمیم کے خدوخال سے بھی آگاہ کیا...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے پاک کالونی ریکسر پُل کے قریب سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان نے تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے، واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔علاوہ ازیں کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے۔
فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے ای چالان کیخلاف درخواست دائر کر رہے ہیں۔کراچی میں سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ ای چالان کی شکل میں بھاری جرمانے شہریوں پر عائد کیے گئے ہیں، ایک ہفتے میں 30 ہزار سے زائد شہریوں پر جرمانے کیے گئے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے ای چالان کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیادرخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انفرا اسٹرکچر کے بغیر مصنوعی ذہانت کے چالان کے نظام کو غیرقانونی قرار دیا جائے منعم ظفر خان نے کہا کہ شہریوں پر بھاری جرمانے ریاست کی نااہلی ہے۔ کراچی میں ٹوٹی سڑکیں، زیبرا کراسنگ، حد رفتار یا سائن...
اسلام آباد : ہائیکورٹ میں انجینئر محمد علی مرزا سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی قرارداد کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو تحریری جواب جمع کرانے کے لیے ایک ہفتے کی آخری مہلت دیتے ہوئے واضح کیا کہ مقررہ مدت میں جواب نہ آیا تو فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل ڈاکٹر اسلم خاکی نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا ہے کیونکہ کونسل صرف صدرِ مملکت یا صوبے کے گورنر کی درخواست پر ہی کسی معاملے پر رائے دینے کی مجاز ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ انجینئر محمد علی مرزا سے متعلق کونسل کی...
قومی ائیرلائن کی انتظامیہ نے احتجاج پر موجود ائیر کرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز نے آج غیر اعلانیہ احتجاج کیا تاہم ضروری امور انجام دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ائیرکرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور انجینئرز سے ضروری پروازوں کی کلیئرنس کرنےکی بھی درخواست کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرکرافٹ انجینئرز نے معاملات حل ہونے تک صرف ضروری پروازوں کی کلیئرنس کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد آج تمام قومی ائیرلائن کی پروازوں بروقت کلیئرنس کے باعث وقت پر روانہ ہوئی ہ یں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ :سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول اور وقاص احمد کے تنازعہ کیس کی سماعت ‘ پولیس پر شدید برہمی، فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائیکورٹ :سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول اور وقاص احمد کے تنازعہ کیس کی سماعت ‘ پولیس پر شدید برہمی، فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف ایگزیکٹو پی آئی اے مشرف رسول اور وقاص احمد کے درمیان لین دین کے تنازعے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں وقاص احمد کی جانب سے اپنے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر دلائل دیے گئے۔ سماعت کے دوران وقاص احمد کی اہلیہ اور تین بچیوں کی لاہور سے مبینہ طور پر خلافِ ضابطہ گرفتاری سے متعلق انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، جس پر عدالت نے...
کراچی: جماعت اسلامی نے کراچی میں ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور مصنوعی ذہانت سے خودکار نظام کے تحت خلاف ورزی پر ای چالان بھیجے جارہے ہیں۔ خود کار نظام کے تحت گاڑی کے مالک کو چالان بھیجے جارہے ہیں، قطع نظر کہ گاڑی کون چلا رہا تھا یا خلاف ورزی کس نے کی؟۔ درخواست میں کہا گیا کہ سڑکوں کے انفراسٹرکچر، گاڑیوں کی ملکیت کی تصدیق اور روڈ سائن کی تنصیب کے بغیر ہی ای چالان کا نظام نافذ کردیا گیا۔ چالان کی رقم میں ہزار گنا تک اضافہ، لائسنس کی معطلی یا شناختی کارڈ بلاک کیا...
رانو ریچھ کو سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر سی ون30 جہاز میں کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو اینڈ ریہیبلیٹیشن مرکز کے ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد وائلڈ لائف حکام نے رانو کی مرکز آمد پر اسے خوش آمدید کہا اور بتایا کہ منتقلی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ریچھ ’رانو‘ کی حالت تشویشناک، مشاہداتی رپورٹ میں مبینہ غفلت کا انکشاف ریچھ رانو کی ٹریننگ، جسمانی اور ذہنی فٹنس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس کی مکمل بحالی کو یقینی بنایا جا سکے، دوسرے مرحلے میں رانو کو گلگت بلتستان کے جنگلات میں اس کے قدرتی مسکن میں آزاد کیا جائے گا۔ محکمۂ...
سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹی وی میزبان وقار ذکا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے وزیرِاعظم بننا چاہتے ہیں، اور وہ ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان (ٹی ایم پی) کے پلیٹ فارم سے 5 سال بعد انتخابات میں حصہ لے کر پارلیمنٹ تک پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ2029 میں الیکشن ضرور لڑنا ہے اور وزیراعظم بننے کی کوشش کریں گے ورنہ اپوزیشن میں بیٹھنے کی کوشش ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی جماعت سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ Pakistani tech-entrepreneur Waqar Zaka says he wants to become the prime minister of Pakistan, will stand in elections in 5 years from the platform of Technology Movement Pakistan (TMP) to reach the Parliament @ZakaWaqar pic.twitter.com/NB6I7hvzW6...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور بچوں کی گرفتاری کے معاملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کا عندیہ دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے معاملے کی تحقیقات کریں، پولیس اہلکار واقعہ کی شفاف تحقیقات میں ناکام رہے، پولیس بااثر مدعی کے زیر اثر ہے اور لاہور میں عدالت کی اجازت کے بغیر چھاپہ مارا، پولیس اہکاروں نے ملزمان کیخلاف پولیس مقابلے کی جعلی ایف آئی آر درج کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ پولیس اہلکاروں کی معطلی کا آرڈر جاری کیا جائے، آئی جی اسلام آباد نے پیش ہوکر شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کروائی تھی۔ وکیل سردار لطیف کھوسہ...
ویب ڈیسک:صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، چین نے ہر مشکل گھڑی میں تعاون کیا۔ دوحہ میں صدر آصف علی زرداری کی چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور ہر موسم کے سٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے چین کی جانب سے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا...
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شہید رہنما ڈاکٹر غلام قادر وانی کو شاندار خراج عقیدت
غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر غلام قادر وانی صرف ایک سیاسی رہنما نہیں تھے، بلکہ وہ ایک فکری، نظریاتی اور تنظیمی شخصیت تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیراہتمام اسلام آباد میں تحریک آزادی کشمیر کے رہنما اور شہید قائد ڈاکٹر غلام قادر وانی کی برسی کے موقع پر ایک پروقار دعائیہ مجلس منعقد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تقریب کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے ڈاکٹر غلام قادر وانی کو تحریک آزادی کو فکری معمار، نظریاتی ستون اور استقامت کی علامت قرار دیا اور انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ غلام محمد صفی نے اپنے خطاب...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تنخواہیں نہ بڑھنے اور انتظامی دباؤ کے خلاف ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں قومی ایئر لائن کی آج 7 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق ایئر کرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے سبب ملک بھر میں آج 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ایئر کرافٹ انجینئرز کی تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کے سی ای او کے رویے پر ایئر کرافٹ انجنیئرز ناراض ہیں جبکہ قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن میں رکاوٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیرِاہتمام طلباء کے لئے تقریب کا انعقاد...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی جدید بنیادوں پر ترقی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ گرین کارپوریٹ لائیو اسٹاک انیشیٹو (جی سی ایل آئی) جدید بِرِیڈنگ ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری اور مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ جی سی ایل آئی کے جدید سائنسی نظام میں مویشیوں کی صحت، خوراک اور افزائش نسل کے حوالے سے عملی اقدامات جاری ہیں۔ کلاؤڈ ایگری گروپ کے اشتراک سے امریکہ سے درآمد شدہ مویشی 6 نومبر 2025 کو پاکستان پہنچیں گے، اس اقدام سے دودھ کی پیداوار اور ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہوگا۔ 2024 میں بھی جی سی ایل آئی کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان کے اے سی گیس پلانٹ میں دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں اے سی گیس پلانٹ میں گزشتہ روز دھماکا ہوا، جس میں 12 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، دوران علاج ایک زخمی شخص دم توڑ گیا۔ دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں ہوا، جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی، بعد ازاں آئی جی اسلام آباد بھی سپریم کورٹ پہنچے تھے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی متاثرہ عمارت کی سکریننگ مکمل کی تھی۔ 27 ویں ترمیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ روز کراچی کے علاقے رام سوامی میں ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے محافظ کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ملوث گن مین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے ترجمان کے مطابق، گرفتار شخص کی شناخت معراج کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لیاقت محسود کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے تاکہ حالات کو قابو میں رکھا جا سکے۔خیال رہے کہ رام سوامی میں گذشتہ...
پمز برن سینٹر میں پلاسٹک سرجن کی تعیناتی چیلنج، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پمز ہسپتال میں پلاسٹک سرجن ڈاکٹر عبد الخالق کی بطورِ سپروائزر برن سرجن تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر وزارتِ صحت، ای ڈی پمز، پی ایم ڈی سی، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اور ڈاکٹر عبد الخالق سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس خادم سومرو نے ڈاکٹر محمد ابرہیم و دیگر کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست برن کیئر سینٹر کے ایک ڈاکٹر کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر عبد الخالق پلاسٹک...
پارٹی رہنمائوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی سربراہ محمد یاسین ملک کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر بھارتی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ میں جمع کرائی گئی درخواست کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی سربراہ محمد یاسین ملک کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر بھارتی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ میں جمع کرائی گئی درخواست کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں پارٹی ترجمان محمد رفیق ڈار، وائس چیئرمین سلیم ہارون، یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک، برطانیہ میں قائم بین الاقوامی لاء فرم ”میڈ-عرب-انٹرنیشنل”...
ناران ( نیوزڈیسک) گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا، بابوسر، نانگا پربت اور بٹوگاہ کی چوٹیوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، 12 سے زائد گاڑیاں برف میں پھنس گئیں۔ ادھر خیبر پختونخوا کے علاقے سوات، دیر اور کالام کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہوئی جبکہ اپر ہزارہ ڈویژن میں موسم سرما کی پہلی بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، دن کے وقت بھی رات کا سماں رہا۔ ایوبیہ، نتھیا گلی اور چھانگلہ گلی سمیت بالائی گلیات میں 2 سے 3 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔...
ویب ڈیسک : ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں سرکاری گھر الاٹ کر دیا گیا۔ آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ گھر کا سامان، بجلی گیس اور ٹیلی فون کا بل حکومت ادا کرے گی،بیوہ کو ڈبل کیبن سرکاری گاڑی اور ایک ہزار لیٹر پٹرول ماہانہ ملے گا۔ آفس آرڈر کے مطابق 3 گن مین،2 ڈرائیور، باورچی، مالی اور سوئیپر بھی فراہم کر دیا گیا، مرحوم کی ریٹائرمنٹ تک بیوہ کو تمام مراعات ملیں گی۔ آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا واضح رہے کہ 23 اکتوبر 2025 کو ایس پی اسلام آباد عدیل اکبر نے شاہراہِ دستور پر مبینہ طور پر خود کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنا بنایا ہوا جدید ڈرون جیمر گن ’’صفرا‘‘ متعارف کرادیا۔یہ شاندار ایجاد پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس اینڈ ایکسپو (پائمیک) کے دوران پیش کی گئی، جہاں ملکی و غیرملکی ماہرین نے اس نئی ٹیکنالوجی میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔’’صفرا‘‘ نامی یہ ڈرون جیمر گن نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس آف پاکستان (نیلکاپ) کے ماہر انجینئرز نے تیار کی ہے، جو دور اڑنے والے ڈرونز کو ریڈیائی لہروں کے ذریعے مکمل طور پر مفلوج کرکے زمین پر اتارنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والی اس تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ’صفرا‘ کی...
ماحولیاتی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے سلسلے میں اہم پیش رفت کے طور پر مادہ ریچھ رانو کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ روانگی سے قبل ریچھ رانو کو ایک خصوصی پنجرے میں رکھا گیا، جہاں ماہرین نے اس کے ردِعمل، خوراک اور صحت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اطمینان بخش حالت کے بعد رانو کو فیصل بیس کراچی پہنچایا گیا۔ حکام کے مطابق، ریچھ رانو کو سی ون 130 طیارے میں کامیابی کے ساتھ لوڈ کر لیا گیا ہے اور طیارہ چند منٹوں میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائے گا۔ پہلے مرحلے میں رانو کو بلیک بیئر ری ہیبیلیٹیشن سینٹر اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، جہاں اس کی...
اسلام آباد (آئی این پی) عالمی بینک نے پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے سفارشات دی ہیں۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی برآمدات صلاحیت سے 60 ارب ڈالر کم ہیں، برآمدات میں اضافہ معاشی استحکام، روزگار، سرمایہ کاری کی ضمانت ہے، برآمدی شعبے کو مضبوط بنا کر پاکستان ترقی کا نیا دورشروع کر سکتا ہے۔رپورٹ میں لچکدار ایکسچینج ریٹ، کاروباری قوانین، ریگولیشنز آسان بنانے پر زور دیا ہے، عالمی بینک نے ایگزیم بینک آف پاکستان کو فعال کرنے کی بھی سفارش کر دی۔ ایگزیم بینک کو فعال کرکے نئی برآمدی فنانسنگ فراہم کی جائے۔عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے پالیسی اصلاحات ناگزیر ہیں، جی ڈی پی میں برآمدات کا حصہ 16 سے کم ہو کر...
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی تحصیل مینڈھر کے علاقے سخی میدان میں ایک کھیت سے ڈرون نما چیز برآمد ہونے کے بعد شروع کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی تحصیل مینڈھر کے علاقے سخی میدان میں ایک کھیت سے ڈرون نما چیز برآمد ہونے کے بعد شروع کی گئی۔ بھارتی فورسز نے ڈرون نما چیز کو اپنے قبضے میں لینے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا جو آخری اطلاعات آنے تک جاری تھا۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی احترام اور استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔ خواجہ محمد آصف سے امریکی سفارتخانہ کی قائم مقام ناظم الامور نٹالی بیکر نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی احترام اور استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بحالی اور بڑھتی ہوئی گرمجوشی کو سراہا۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے ایک...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں اے سی گیس پلانٹ میں دھماکے سے بارہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ عمارت لرز گئی۔ دھماکا سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں واقع کینٹین میں اے سی گیس کے پلانٹ میں ہوا، دھماکے کے بعد وکلاء اور سپریم کورٹ عملے کے افراد باہر نکل آئے۔ سپریم کورٹ سٹاف کینٹین میں اے سی کی مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کینٹین میں 10 بج کر 55 منٹ پر اے سی گیس کا دھماکا ہوا، جس میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ 3 زخمیوں کو پمز...
کراچی (کامرس رپورٹر) ضلع اٹک، پنجاب میں واقع کنویں ڈھوک سلطان–03 سے 4 ستمبر کو تیل اور گیس کی دریافت کے بعد، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے ڈھوک سلطان–03 کنویں سے ایپریزل/ ای ڈبلیو ٹی انتظامات کے تحت تیل اور گیس کی پیداوار باقاعدہ طور پر شروع کر دی ہے۔ پی پی ایل نے ڈھوک سلطان بلاک میں آپریٹر کی حیثیت سے 75 فیصد اور جی ایچ پی ایل 25 فیصد مشترکہ کاروباری شراکت دار ہے۔ مشترکہ منصوبہ کے تحت کنویں سے حاصل ہونے والا تیل ڈھوک سلطان آئل ہینڈلنگ فیسلٹی پر اور گیس میال گیس پروسیسنگ فیسلٹی میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ اجلاس طلب کیے جانے پر کہا جا رہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ اس اجلاس 27ویں آئینی ترمیم پیش کی جائے تاہم جاری کیے گئے ایجنڈے میں کسی بھی مجوزہ آئینی ترمیم کا ذکر نہیں ہے۔ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سوالات، توجہ دلاؤ نوٹسز، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس اور مختلف بلز پیش کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ایجنڈے کے مطابق تلاوت قرآن پاک کے بعد ایجنڈا آئٹم نمبر 1 کے تحت وقفہ سوالات ہو گا، جس میں ارکان قومی اسمبلی مختلف وزارتوں سے متعلق سوالات کریں گے جن کے جوابات متعلقہ وزرا دیں گے۔ سوالات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بظاہر یہ خبر پریشان کن ہے مگر حقیقت میں پاکستان کے لیے خوشخبری ہے۔ دیکھنے میں سونے جیسی چمک مگر اندر سے کھوکھلا کوئلہ ہے۔ یہ اس ڈھول کی مانند ہے جو دور سے خوش نْما سنائی دیتا ہے مگر قریب جا کر کان پھاڑ دیتا ہے۔ یہ خبر دراصل پاکستان کی امریکا کی غلامی سے آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے اور شاید امریکی استعمار کے تابوت میں آخری کیل بھی۔ خبر یہ ہے کہ بھارت اور امریکا نے ایک پرانے دفاعی معاہدے کی تجدید کر دی ہے۔ بظاہر یہ قدم پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی سمجھا جا رہا ہے مگر دراصل یہ خبر پاکستان کے حق میں ہے۔ اس لیے کہ اب ہمارے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ لاڑکانہ میں اجتما ع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما اسداللہ بھٹو کے بھائی حزب اللہ بھٹو کی اہلیہ منگل کی رات قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں ، مرحومہ کوچند دن پہلے اسٹروک ہوا تھا اوربیہوشی کے عالم میں سی ایم ایچ میں داخل کرایا گیا تھا، مرحومہ کی نماز جناز آج بروز بدھ بعد نماز ظہر 1:30بجے جامع مسجدفیلکن کمپلیکس ملیر کینٹ ادا کی جائے گی ۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف ، سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا ، امیر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی ڈاکٹر نورالحق، قیم ضلع راشد خان و دیگر ضلعی ذمے داران نے جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما اسداللہ بھٹو کے بھائی حزب اللہ بھٹو کی اہلیہ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ، بزرگ رہنما اسداللہ بھٹو، جنرل سیکرٹری محمد یوسف اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے جماعت اسلامی سندھ کے سابق جنرل سیکرٹری اور فیڈرل بی ایریا سے رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی کامل مغفرت،درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر حکومتی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش ہے ، جماعت اسلامی 26ویں آئینی ترمیم کی طرح 27ویں آئینی ترمیم بھی ہر گز قبول نہیں کرے گی ۔ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم سمیت آزاد کشمیر میں خرید و فروخت کی سیاست نے عوام کا اعتماد متزلزل کردیا ہے۔26ویں ترمیم کو صرف جماعت اسلامی نے کلیتاً مسترد کیاکیونکہ اس نے عدلیہ کی خودمختاری کو شدید نقصان پہنچایا۔ 27ویں ترمیم کے ذریعے ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلوں کا اختیار حکومت کو دینے کی کوشش کی جارہی ہے، ایسی ترامیم آئین اور جمہوریت دونوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251105-01-2 اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری قانون راجہ نعیم اختر کی مدت ملازمت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دیدی ۔راجہ نعیم اختر وزارت قانون و انصاف میں بطور سینئر ٹیکنکل ایڈوائزر تعینات ہیں۔راجہ نعیم اختر کو سیکرٹری وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر نے BISP پروگرام کی رقوم سے مستحق خواتین سے ناجائز کٹوتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ درج۔ ملزمان کے قبضے سے ایک ڈیوائس نقدی اور 2 شناختی کارڈ برآمد کرلیے۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر نے اپنے دیگر ماتحت اسٹاف کے ہمراہ مخفی اطلاع و شکایات موصول ہونے پر کارروائی۔ تھانہ ٹنڈو غلام حیدر کی حدود گاؤں کمال خان چانگ میں کاروائی کرکے BISP پروگرام کی رقوم سے ناجائز 1000/1000 روپے کٹوتی کرنے والے 2 ڈیوائس ہولڈر نور حسن چانگ اور الھوسایو چانگ کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق آن لائن ٹکٹس pcb.tcs.com.pk پر دستیاب ہیں۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹس حاصل کیے جاسکیں گے۔ون ڈے میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس کی مالیت ابتدائی 2 میچز کیلیے 200اور تیسرے میچ کیلیے 300 روپے ہوگی ۔ فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 اور 400 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹس 400 اور 500 روپے کے ہیں۔ اسپورٹس ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (اسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنا منٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ٹیم میں پاکستان کی وکٹ کیپر سدرہ نواز جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں، وہ میگا ایونٹ میں 4 کیچز اور 4 اسٹمپس کے ساتھ سب سے کامیاب وکٹ کیپر ثابت ہوئیں۔ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ایونٹ جیتنے والی بھارتی ٹیم کی 3 کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے،بھارت کی جانب سے اسمرتی مندھانا، جمیما روڈریگز اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ دیپتی شرما کو حتمی الیون میں شامل کیا گیا ہے۔بھارت سے فائنل کھیلنے والی جنوبی افریقہ کی تین کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جن میں کپتان لورا وولوارڈٹ کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسپورٹسڈیسک) پاکستان پکل بال فیڈریشن کی جنرل کونسل میٹنگ اور پکل بال سیمینار کا انعقاد کراچی کے ہوٹل مہران میں ہواجس کے دورا ن ناصرف ملک بھر میں کھیل کے فروغ کے لئے باتچیت کی گئی اور تجاویز پیش کی گئیں بلکہ نئے عہدے دارا ن کا اعلان بھی کیا گیا۔سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے پیٹرن شیخ شکیل الیاس نے مہمان خاص کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی۔پاکستان پکل با ل فیڈریشن کے جن عہدے داروں کا انتخاب اور اعلان کیا گیا ان میں چیئر مین مخدوم علی ریاض،صدر امتیاز احمد شیخ،سی ای او مقبول آرائیں،سینئر نائب صدر سرفرا ز احمد خان، نائب صدورکبیر احمد اور سیدہ غازیہ قاضی، سیکریٹری جنرل فیصل ظفر،اسسٹنٹ سیکریٹری شارق صدیقی...
گو رنر سندھ کامران ٹیسوری سے ڈاؤ یونیورسٹی کی نئی تعینات وائس چانسلر ڈاکٹر نازلی حسین ملاقات کر رہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں 2افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 5افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نمبر نذد 2 انکوائری آفس کے قریب سے 52 سالہ شخص کی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو متعلقہ تھانے سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔سعید آباد تھانے کی حدود مرشد اسپتال کے قریب چھاڑیوں سے 55سالہ اکبر ولد مراد بخش کی لاش ملی ، متوفی مواچھ گوٹھ وچھانی پاڑے کارہائشی تھا جو کچھ روز سے لاپتہ تھا۔متوفی کی لاش کوقانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ۔ دوسری جانب نیوٹاون کے علاقے شرف آباد بہادر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کی یونین کونسل 32کے چیئرمین اظہر شیخ اور دیگر منتخب نمائندوں کی جانب سے بھائی خان چوک پر یوسی دفتر میں ڈینگی کے علاج کیلئے ایک روزہ مفت طبی کیمپ لگایا گیا جس میں بڑی تعداد میں علاقے کے لوگوں کے ڈینگی کے مفت ٹیسٹ کئے گئے ، جبکہ ڈینگی وائرس سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر یوسی 32کے چیئرمین اظہر شیخ نے کہاکہ ڈینگی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ، لوگ ڈینگی مرض میں مبتلا ہوکر علاج کرانے پر مجبور ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی بدحالی کے باعث پہلے ہی شہری پریشان تھے اوپر سے ڈینگی کی وبا نے شہریوں کا ذہنی سکون برباد کردیا ہے ایسے...
لاہور: لاہور میں انسداد سموگ کے حوالے سے ہائی کورٹ کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے بھرپور کارروائی شروع کر دی ہے۔ متعدد علاقوں میں ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور کمرشل مارکیٹس کو رات گیارہ بجے تک بند کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس کی نگرانی میں یہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ اسموگ کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں جیسے گلبرگ، لبرٹی مارکیٹ، انار کلی، مال روڈ، گڑھی شاہو اور دیگر جگہوں پر دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔ تاہم شہر کے بعض علاقوں جیسے لکشمی چوک، گوال منڈی، ریلوے اسٹیشن، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور بادامی باغ میں دکانیں رات دیر تک کھلی رہیں۔ ڈپٹی کمشنر...
لاہور: پنجاب میں مقامی معززین پر مشتمل مزید موثر مسجد مینجمنٹ کمیٹیوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ امن وامان کے لیے ریاست،علما اور معززین ایک صف میں ہیں۔ حکومت پنجاب نے مساجد کے نظام کو عوامی امانت بنا دیا ہے۔ اجلاس میں صوبے میں مقامی معززین پر مشتمل مزید موثر مسجد مینجمنٹ کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔آئمہ کرام کے وظائف کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں مساجد کے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے لیے فارم کی تشکیل آخری مراحل میں داخل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر تحصیل آفس میں خصوصی...
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار...
اسلام آباد: جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں جسٹس انعام امین نے سماعت سے معذرت کرلی۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا صدیق انجم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی اور ریمارکس دیے کہ وہ اس معاملے میں پہلے ہی اخراجِ مقدمہ کا فیصلہ دے چکے ہیں، اس لیے مزید سماعت نہیں کر سکتے۔ جسٹس انعام امین نے کیس کو دوسری عدالت منتقل کرنے کے لیے...
جاری کردہ بیان میں میوزیم نے ملک کے اساتذہ، والدین، اسکالرز اور ثقافتی امور کے مسئولین اور ماہرین سے اپیل کی کہ وہ نوجوان نسل میں تاریخی و انقلابی شعور کو گہرا کریں تاکہ انقلابِ اسلامی کی قیمتی میراث ہمیشہ محفوظ و تابندہ رہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں اسلامی انقلاب و دفاعِ مقدس کے قومی میوزیم نے یومِ اللہ ۱۳ آبان، یومِ ملّی مبارزه با استکبارِ جهانی اور یومِ دانشآموز (طلبہ کا دن) کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس تاریخی اور حماسی دن کو ایران کی سربلند ملت، بالخصوص نوجوان نسل کو مبارک باد پیش کی ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق میوزیم دفاع مقدس کا اس مناسبت سے جاری کردہ بیان حسب ذیل ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم ۱۳ آبان ہمیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈیفُل نے اعلان کیا ہے کہ حکومت شامی پناہ گزینوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کے لیے عملی اقدامات تیز کررہی ہے تاکہ وہ اپنے ملک کی تعمیرِ نو میں کردار ادا کر سکیں۔برلن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واڈیفُل نے کہا کہ شامیوں کو وطن واپسی کے لیے حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کی جانی چاہیے تاکہ وہ اپنے ملک کی تعمیر میں حصہ لیں۔” ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی پر ان اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔انہوں نے بتایا کہ جرمن حکومت اس وقت شامی حکام سے ان افراد کی ملک بدری سے متعلق بات چیت کر رہی ہے جو جرمنی میں جرائم میں...
آئی جی کے پی ذوالفقار حمید—فائل فوٹو خیبر پختونخوا اسمبلی کی سیکیورٹی سے متعلق گزشتہ روز ہونے والے کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق پشاور میں آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے سیکیورٹی کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ پولیس کے پاس وسائل کم ہیں، فوج کے بغیر دہشت گردی پر قابو نہیں پا سکتے، پولیس کی تعداد کم ہے، استعدادِ کار اور صلاحیت کا بھی مسئلہ ہے۔ آئی جی نے بریفنگ میں بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی کل تعداد تقریبا 1 لاکھ 30 ہزار ہے، 20 سے 30 فیصد پولیس اہل کار اعلیٰ شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے فعال پولیس اہلکاروں کی تعداد تقریباً 80 ہزار...
تصویر سوشل میڈیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے دوحہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں قطر کی قیادت کے اقدامات کو سراہا اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر قطری قیادت کو مبارک باد دی۔ اعلامیہ کے مطابق قطری وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی بہادری کی تعریف کی۔صدر مملکت نے قطر کو پاکستان میں بالخصوص اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ قطر کے وزیراعظم نے...
دوحہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے دوحہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اول آصفہ بھٹو اور پاکستان کے سفیر نے بھی شرکت کی۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں قطر کی قیادت کے اقدامات کو سراہا اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر قطری قیادت کو مبارک باد دی۔ قطری وزیراعظم نے حالیہ پاک ،بھارت جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی بہادری...
متحدہ عرب امارات کی سالانہ حکومتی اجلاس میں دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اہم اور انقلابی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ عرب میڈیا کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد دبئی کو دنیا کے سب سے خوبصورت، قابلِ رہائش اور صحت مند شہروں میں شامل کرنا ہے۔ دبئی کے ولی عہد کے بقول ان منصوبوں کے ذریعے 15 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں جدید مگر سستے نجی اسکولز بھی کھولے جائیں گے۔ ان منصوبوں میں عوامی پارکس، ایوی ایشن ٹیلنٹ پروگرام، مالیاتی دیوالیہ پن عدالت کے قیام، اور کینسر کی ابتدائی تشخیص کے نظام جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔ یہ اقدامات دبئی کی معیشت کو دگنا کرنے اور نجی شعبے میں 65 ہزار...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قطر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کی دوحہ میں ملاقات ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے قطر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند قطری وزیراعظم خصوصی طور پر صدرِ مملکت سے ملاقات کے لیے ہوٹل پہنچے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کی دوحہ میں ملاقات قطری وزیراعظم خصوصی طور پر صدرِ مملکت سے...
جی ٹی روڈ ترنول پر غیر قانونی مونو لنتھ کے خلاف ایم سی آئی اور ڈی ایم اے کی کارروائی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )جی ٹی روڈ ترنول پر غیر قانونی مونو لنتھ کے خلاف ایم سی آئی اور ڈی ایم اے کی کارروائی، موٹر وے چوک سے سنگجانی ٹول پلازہ تک 30 غیر قانونی مونو لتھ ہٹا دیے گئے، باقی ماندہ غیر قانونی مونو لتھ اگلے مرحلے میں ہٹائے جائیں گے۔رائٹ آف وے پر غیر قانونی تشہیر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عنل پیرا ہیں۔ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ کے مطابق ڈی ایم اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مشترکہ کارروائی سے جی ٹی روڈ کا حسن بحال، غیر...
حکمران اتحاد نے 27ویں آئینی ترمیم کے منظوری تک تمام ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کو دارالحکومت میں رہنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی بھی ترمیم نہیں ہوسکتی، طلال چوہدریوزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی بھی ترمیم نہیں ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کا بل پہلے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کا مجوزہ بل جمعہ کے روز سینٹ میں پیش کیا جائے گا، پیش ہونے کے بعد...
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا، بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلبرک میں واقع ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس حکام کے مطابق شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا، بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کے وقت گھر کا مرکزی...
کراچی (نیوز ڈیسک)کے علاقے گلبرک میں واقع ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا، بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کے وقت گھر کا مرکزی دروازہ اندر سے بند تھا، پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر دی ہیں۔ پولیس حکام مطابق ہلاک ہونے والے میاں بیوی کا آبائی تعلق بہاولپور سے ہے، کیس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا:۔ بنگلادیش نے پرائمری اسکولوں کے لیے موسیقی کے اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ منسوخ کر دیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بنگلادیش کے ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ پرائمری اسکولوں کے لیے موسیقی کے اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ ختم کر دیا ہے ،اس اقدام کو مسلم اکثریتی ملک میں اسلام پسند گروپوں کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔رواں سال اگست میں پرائمری تعلیم کی نگرانی کرنے والی وزارت نے موسیقی کے اساتذہ کی بھرتی کا اعلان کرتے ہوئے ایک سرکلر جاری کیا تھا جسے عبوری حکومت نے اب تبدیل کر دیا ہے۔وزارت کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت...
نوجوان میں شطرنج کا رجحان بڑھانے کیلیے پاکستان اور قازقستان کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔ اس حوالے سے قازقستان سے تعلق رکھنے والے ماسٹر چیس شطرنج کے کوچ زینی بیک ایمانوف Zhanibek Amanov کا کہنا ہے قازقستان چیس فیڈریشن و چیس آف پاکستان کے مابین معاہدے سے پاکستان کے نوجوان چیس کے کھلاڑیوں کو چیس کے کھیل میں مہارت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی خداد صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ نوجوان اس کھیل میں محنت کریں تو عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کے دوران کیا۔ قازق چیس کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں ٹی وی نیٹ اور اخبارات کے بارے...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلبرک میں واقع ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا ہے۔ شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد گولی مار کر مبینہ خودکشی کرلی کراچی ڈیفنس تھانہ کی حدود کالا پل ہزار کالونی بانس... پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا، بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کے وقت گھر کا مرکزی دروازہ اندر سے بند تھا، پولیس...
بختیرآباد ڈومکی میں مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے آئینی و اخلاقی ذمہ دار ہیں، لیکن بدقسمتی سے عوام کو وہ امن و تحفظ میسر نہیں جو انکا بنیادی حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش ہے۔ عام شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بلوچستان کا کھویا ہوا امن بحال کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورۂ بختیار آباد ڈومکی کے دوران پاک وطن پارٹی کے چیئرمین اور ممتاز قبائلی رہنماء میر سیف اللہ...
دیر میں بارش اور ژالہ باری کے دوران اندھیرا چھا گیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ بارش سے بالائی علاقوں کی سڑکوں پر کٹاؤ کے بعد شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر اور سوات میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ دیر میں بارش اور ژالہ باری کے دوران اندھیرا چھا گیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔ بارش سے بالائی علاقوں کی سڑکوں پر کٹاؤ کے بعد شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔ بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات سمیت گاڑیوں کو بھی...
پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے، مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔ اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے، مقتول مولانا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہندو انتہا پسند حکمراں جماعت بی جے پی نے اب دارالحکومت دہلی کا نام تبدیل کرنے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔عالمی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی نے اب دارالحکومت دہلی کا نام تبدیل کرنے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔بی جے پی کے دور حکومت میں نہ صرف اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے جینا مشکل بنا دیا گیا ہے، وہیں کئی تاریخی اسلامی ناموں اور مسلم حکمرانوں سے منسوب شہروں کے نام بھی تبدیل کیے جا چکے ہیں۔ اب انتہا پسند جماعت کا نشانہ دارالحکومت دہلی بن رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی کا نام بدل کر ہندو ازم پر رکھنے کے لیے پہلے وشو ہندو...
ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حارث روف پر دو میچز کی پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئی سی سی نے ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف وزری پر فاسٹ بالر حارث روف کو دو میچز کے لیے معطل کردیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ جاری کردی۔آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق فاسٹ بولر حارث روف کو دو میچز کے لیے معطل کیا گیا ہے اور چار ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کو بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔حارث روف آج چار نومبر کا میچ اور دوسرا چھ تاریخ کا میچ...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سماجی انصاف، جامع ترقی اور عالمی یکجہتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے غربت کے خاتمے، مہذب کام کو فروغ دینے اور سب کے لیے برابری اور انسانی حقوق کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب اور قطر انتہائی مثبت رہا، عطا اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس صدر مملکت منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سماجی ترقی کے لیے دوسری عالمی سربراہی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے دوحہ سیاسی اعلامیہ کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعیت اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کا وژن دوحہ اعلامیہ کی روح سے ہم آہنگ ہے۔ صدر...
میڈیکل کالجز میں داخلوں کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے ہتھیانے کا معاملہ ، پی ایم ڈی سی ملازم صدام حسین و دیگر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج ، تفصیلات سب نیوز پر
میڈیکل کالجز میں داخلوں کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے ہتھیانے کا معاملہ ، پی ایم ڈی سی ملازم صدام حسین و دیگر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)میڈیکل کالجز میں داخلوں کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے ہتھیانے کا معاملہ ، ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد نے پی ایم ڈی سی ملازم صدام حسین و دیگر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا ۔ مقدمے کے متن کے مطابق پی ایم ڈی سی کے ملازم صدام حسین نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے 9طلبا کو مختلف میڈیکل کالجز میں داخلے کا جھانسہ دیکر 4کروڑ روپے سے زائد کی رقم ہتھیائی...
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سندھ کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہ اہے کہ شہر میں قاتلوں اور اسٹریٹ کرمنلز کو پکڑنے کے لیے کیمرے نصب نہیں کیے گئے لیکن ای چالان کے لیے فوری کیمرے نصب کیے گئے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر حکومتی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش ہے، جماعت اسلامی 26 ویں آئینی ترمیم کی طرح 27 ویں آئینی ترمیم بھی ہر گز قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم سمیت آزاد کشمیر میں خرید و فروخت...
آئی سی سی نے ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف وزری پر فاسٹ بالر حارث رؤف کو دو میچز کے لیے معطل کردیا جب کہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف کو دو میچز کے لیے معطل کیا گیا ہے اور چار ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کو بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ حارث رؤف آج چار نومبر کا میچ اور دوسرا چھ تاریخ کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
کراچی:(نیوز ڈیسک )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سندھ کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہ اہے کہ شہر میں قاتلوں اور اسٹریٹ کرمنلز کو پکڑنے کے لیے کیمرے نصب نہیں کیے گئے لیکن ای چالان کے لیے فوری کیمرے نصب کیے گئے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم عدلیہ پر حکومتی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش ہے، جماعت اسلامی 26 ویں آئینی ترمیم کی طرح 27 ویں آئینی ترمیم بھی ہر گز قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم سمیت آزاد کشمیر میں خرید و فروخت...