مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر ایران کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، جو ایران کی درخواست پر بلایا گیا، جسے پاکستان، چین اور روس کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا فیصلہ، دنیا پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

سینیٹر اسحاق ڈار نے استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ایران پر حالیہ اسرائیلی اور امریکی حملوں کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران کی اس درخواست کی کھل کر حمایت کی ہے۔

اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان ہمیشہ اصولی موقف کا حامی رہا ہے، اور ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

او آئی سی اجلاس کی سائیڈ لائن پر سینیٹر اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں علاقائی سیکیورٹی اور مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ اپنے عزیز بھائی ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں انہوں نے ہمیں ایران کا نکتہ نظر تفصیل سے بتایا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اسرائیل کے بلاجواز اور غیر قانونی حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور ایران پر امریکی بمباری کو بھی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان خطے میں کسی بھی ملک کے خلاف طاقت کے استعمال کے خلاف ہے۔ ہم مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں، لیکن ساتھ ہی ایران کی خودمختاری اور دفاع کے حق کی بھرپور حمایت بھی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلی فون، امریکی حملوں کی مذمت، ایران کیساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اقدامات کرے اور اسرائیلی و امریکی جارحیت کو روکنے کے لیے مؤثر سفارتی مداخلت عمل میں لائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسحاق ڈار اقوام متحدہ ایرانی وزیر خارجہ سلامتی کونسل مشرق وسطیٰ کشیدگی نائب وزیراعظم ہنگامی اجلاس طلب وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار اقوام متحدہ ایرانی وزیر خارجہ سلامتی کونسل مشرق وسطی کشیدگی ہنگامی اجلاس طلب وی نیوز سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ انہوں نے ایران کی

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار