جسے چارہ ڈال رہے ہیں، وہ کھائے گا بھی اور دولتی بھی مارے گا ، سعدرفیق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ جسے چارہ ڈال رہے ہیں، وہ کھائے گا بھی اور دولتی بھی مارے گا، امن کے عالمی چیمپئن کے طور پر پہچانے جانے کےلیے نوبیل انعام جیتنا اہم نہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئیٹر)پر اپنے مختلف پیغامات میں رہنماءن لیگ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اگر غاصیہونیوں کی حمایت جاری رکھیں گے تو تاریخ ہمیشہ انہیں اور ان کے ساتھیوں کو چنگیز خان اور ہٹلر کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی، امریکی
صدرڈونلڈ ٹرمپ اگر چاہتے ہیں کہ امریکاکو ایک عظیم ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے تو انہیں انصاف کا دوہرا معیار ترک کرکے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔امریکی قیادت کو مذہب، نسل اور خطے سے بالا تر ہو کر ہر قسم کی جارحیت اور دہشت گردی کو روکنا چاہیے۔خدا نے صدر ٹرمپ کو دوسرا موقع دیا ہے۔ خواہ وہ غاصب بنے یا سیاست دان یہ سب اب ان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔اپنے ایک اور پیغام میں رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت پر تنقید کرتے ہوئے کہ صیہونیت شیطانی لشکر ہے۔اس کا ہر سہولت کار اور آلہ کار انسانیت، امن اور انصاف کا دشمن ہے۔ ایران پر جارحیت مسلط کرنے اور اس کی سرپرستی کرنیوالے صرف مذمت اور مزاحمت کے حقدار ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اطاعت نظم تنظیم کی مضبوطی کی ضمانت ہے‘رخشندہ منیب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250921-08-14
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ اطاعت نظم تنظیم کی مضبوطی کی ضمانت ہے اور اسی میں اللہ تعالیٰ کی رضا پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہر رکن اور ذمے دار نظم کا احترام کرتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیتا ہے تو کام میں برکت اور جدوجہد میں استقامت پیدا ہوتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبے کے مختلف اضلاع کے نگرانوں اور شعبہ جات کے ذمے داران کے ساتھ منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ضلعی نگرانوں اور شعبہ جاتی انچارجز نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور خصوصاً سیرت النبیؐ کے جاری پروگراموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ دیا۔شرکا کو آئندہ کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا جن میں مدرسات کے ماسٹر ٹرینرز پروگرام اور ناظمہ صوبہ کے زیر انتظام زیریں اور بالائی سندھ کے تنظیمی دورے شامل ہیں۔رخشندہ منیب نے اس موقع پر تمام ذمے داران پر زور دیا کہ وہ دعوت و تربیت کی سرگرمیوں کو زیادہ منظم، مربوط اور مؤثر بنانے کے لیے بھرپور محنت کریں اور جدید تقاضوں کے مطابق اپنی حکمت عملی مرتب کریں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد، بروقت رابطہ اور نظم کی پابندی ہی کامیاب تحریک کی اصل طاقت ہے۔