ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جانشین کیلئے 3 نام تجویز کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیاہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ علی نے اپنے جانشین کیلئے 3 علماء کے نام تجویز کر دیئے ہیں ۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کو خدشہ ہے کہ اسرائیل یا امریکہ انہیں شہید کرنے کی کوشش کرسکتا ہے جس کے پیش نظر انہوں نے اپنے جانشین کیلئے 3 علماء کے ناموں کو فائنل کر لیاہے ۔
آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے اپنے جانشین کے لیے جن 3 علما کے نام تجویز کیےگئے ہیں ان میں ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کا نام شامل نہیں جو کہ ایک عالم دین ہیں اور پاسدران انقلاب کے قریب سمجھے جاتے ہیں، اس سے قبل انہیں آیت اللہ خامنہ کا ممکنہ جانشین سمجھا جاتا رہا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے ایک غیر معمولی فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک کی مجلس خبرگان رہبری (وہ علما کی کونسل جو سپریم لیڈر کا انتخاب کرتی ہے) کو اپنے تین تجویز کردہ ناموں میں سے جلد از جلد جانشین چننے کی ہدایت دے چکے ہیں۔
عام حالات میں نئے رہبرِ اعلیٰ کے انتخاب کا عمل کئی ماہ تک جاری رہتا ہے، جس میں علما مختلف امیدواروں پر غور کرتے ہیں۔ لیکن جنگی حالات کے پیش نظر، آیت اللہ چاہتے ہیں کہ منتقلی فوری، منظم اور پُرامن ہو تاکہ نظام کو استحکام حاصل رہے اور ان کا نظریاتی ورثہ قائم رہے۔
86 سالہ آیت اللہ خامنہ ای 36 سالوں سے ایران کے سپریم لیڈر ہیں اور انہوں نے اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے الیکٹرانک ڈیوائسز کا استعمال ترک کر دیاہے اور وہ کمانڈرز تک اپنے پیغامات قابل اعتماد افراد کے ذریعے ہی پہنچا رہے ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ایرانی حکام کے مطابق، جیسے جیسے جنگ شدت اختیار کر رہی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ طور پر اس تنازع میں شامل ہونے کے امکانات بڑھ رہے ہیں، ویسے ویسے ایران کی اعلیٰ قیادت اندرونی طور پر مختلف ممکنات کے لیے خاموشی سے تیاریاں کر رہی ہے۔
اگرچہ ایران کی اعلیٰ قیادت کے اندر جھانکنا مشکل ہے، لیکن ذرائع اور ایران میں موجود سفارتکاروں کے مطابق، ایران کا کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام اب بھی فعال ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو بھی جانشینی کے لیے ممکنہ امیدوار سمجھا جاتا تھا تاہم وہ 2024 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی حکام کی طرف سے فی الحال اس رپورٹ پرکوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔خیال رہےکہ ایرانی سپریم لیڈرکے پاس بہت وسیع اختیارات ہیں، وہ ایرانی مسلح افواج کےکمانڈر ان چیف ہونےکے علاوہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور انتظامیہ کے سربراہ بھی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا یت اللہ خامنہ ای ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق
پڑھیں:
جلال پور پیروالا سے پانی نہ نکالا جاسکا، ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز
فوٹو: اے ایف پیجلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کیلئے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمہ انہار نے موٹروے پر شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی آج جائزہ لے گی۔
محکمہ انہار کے مطابق 8 روز بعد بھی جلال پور پیروالا کے اطراف پانی میں معمولی کمی ہوئی، دریائے ستلج کا 40 فیصد پانی اوچ شریف کے شگاف سے ابھی بھی جلال پور اور لودھراں کی جانب جا رہا ہے، پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے موٹر وے پر شگاف ڈالنا ضروری ہے۔
سیلاب سے متاثرہ ملتان ایم فائیو موٹروے جلال پور پیروالا سے جھانگڑہ انٹرچینج تک چھٹے روز بھی بند ہے، متبادل راستوں پر ٹریفک بھیجا جا رہا ہے۔