امریکا نے اسرائیل میں اپنے درجنوں سفارتی اہلکاروں کو واپس بلا لیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2025ء) امریکا نے اسرائیل میں اپنے درجنوں سفارتی اہلکاروں کو واپس بلا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت آنے کے بعد امریکا کی جانب سے اسرائیل میں تعینات اپنے سفارتی عملے کی حفاظت کیلئے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔ حالات مزید کشیدہ ہونے پر امریکا نے اسرائیل میں خدمات انجام دینے والے 79 سفارتی اہلکاروں کو اسرائیل سے نکال لیا، دیگر کئی ممالک نے بھی اسرائیل سے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا عمل شروع کر دیا ۔
اسرائیل ایران کشیدگی کے دوران برطانیہ نے بھی ایران سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے بھی تہران میں اپنا سفارتخانہ عارضی طور پر بند کرنیکا اعلان کردیا جب کہ برطانیہ نے بھی ایران سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلالیا ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب جرمنی نے اسرائیل سے 64 شہریوں کو نکال لیا، اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے بھی ایران سے اپنے شہریوں کا انخلا مکمل کر نے کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ ایک ہفتے میں ایران سے سینکڑوں امریکی شہریوں نے انخلا کیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان فضائی جنگ شروع ہونے کے بعد سے سیکڑوں امریکی شہری زمینی راستے استعمال کرتے ہوئے ایران سے روانہ ہو چکے ہیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سفارتی عملے اسرائیل میں نے اسرائیل ایران سے کو واپس نے بھی
پڑھیں:
امریکا نے ایران، روس اور چین کے 130 تحقیقاتی و تعلیمی اداروں پر پابندی لگادی
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران، روس اور چین کے 130 تحقیقی اور تعلیمی اداروں پر پابندی عائد کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے اداروں کی ایک فہرست جاری کی ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ حساس ٹیکنالوجی کی غیر مجاز منتقلی کے خطرات سے متعلق تشویش کا باعث ہیں۔
پینٹاگون کے مطابق فہرست میں شامل ان اداروں کو امریکی قوانین کے تحت دفاعی تحقیق اور حساس ٹیکنالوجی کے تبادلوں کے تناظر میں خصوصی پابندیوں اور نگرانی کے دائرے میں رکھا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد امریکی دفاعی ٹیکنالوجی اور حساس تحقیق کے غیر مجاز یا غیر مطلوبہ منتقلی کو روکنا بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس کا عملی دائرۂ کار امریکی قوانین کے تحت دفاعی تعاون، فنڈنگ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر مخصوص پابندیوں سے متعلق ہے۔