سید عباس عراقچی کے دورہ استنبول کی تفصیلات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
ایرانی وزیر خارجہ اس وقت OIC کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول میں موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اس وقت OIC کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے استنبول میں موجود ہیں۔ او آئی سی کا یہ اجلاس ایران پر صیہونی جارحیت کے بعد ہنگامی طور پر بلایا گیا۔ اس دوران سید عباس عراقچی نے متعدد ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی۔ جس میں پاکستان سے "اسحاق ڈار"، الجزائر سے "احمد عطاف"، ترکیہ سے "ھاکان فیدان" اور ملیشیاء سے "محمد حسن" شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں ایرانی وزیر خارجہ نے صیہونی جارحیت کے بعد ایران کی صورت حال اور موقف کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سید عباس عراقچی نے اپنے عراقی ہم منصب "فواد حسین" کے علاوہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان"، اردن کے وزیر خارجہ "ایمن الصفدی" سمیت مصری و قطری وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ جب کہ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات بھی میڈیا کی زینت بنی رہی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید عباس عراقچی
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔