وزیرِاعظم نے ایران امریکا کشیدگی پر مشاورت کیلیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے موجودہ علاقائی و عالمی حالات کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس کل (پیر) کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس دوپہر 12 بجے وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس میں ملکی عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی، جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اپنے حالیہ دورہ امریکا سے متعلق شرکاء کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے مابین جاری تنازع پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا جبکہ ایران سے سفارتی حمایت کے امکانات اور علاقائی حکمت عملی پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اجلاس میں ملکی داخلی و سرحدی سیکیورٹی صورتحال، خطے میں امن و استحکام، اور ممکنہ خطرات کے تناظر میں سلامتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے۔
یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران پر حالیہ امریکی حملے اور اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی نے خطے میں سلامتی کی صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے، جس پر پاکستان کی پالیسی اور ردعمل انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے اور عالمی سطح پر تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں اور بات چیت کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل ثالثی کردار اور سہولت کاری کی کوششوں کو سراہا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with Kuwait’s Foreign Minister Sheikh Jarrah Jaber Al-Ahmad Al-Sabah to discuss evolving regional and international developments.
FM Sheikh Jarrah appreciated Pakistan’s continued… pic.twitter.com/CBnvw1REKc
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 2, 2026
انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے سفارت کاری اور مسلسل مذاکرات کو ہی بہترین راستہ سمجھتا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیاکہ جاری سفارتی کوششیں مثبت نتائج دیں گی اور مستقبل قریب میں خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔
گفتگو کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان موجود مضبوط برادرانہ تعلقات کا بھی اعادہ کیا گیا، جبکہ دونوں فریقوں نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسحاق ڈار ٹیلیفونک رابطہ عالمی صورتحال کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم وی نیوز