ایران پرامریکی حملہ،روس کاسخت ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
ماسکو: روس نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کے بعد امریکا کی جانب سے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے اقدام کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اس سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا اور اقوام متحدہ، آئی اے ای اے اور دیگر اداروں سے سخت مؤقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے ایران پر امریکی حملوں کے بعد جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک خودمختار ریاست کی سرزمین پر میزائل اور فضائی حملے، پیش کردہ جواز سے قطع نظر بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
روس نے کہا کہ اقوام متحدہ نے مسلسل اور واضح طور پر ایسے اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے، خاص طور پر اس حقیقت سے متعلق ہے کہ یہ حملے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک مستقل رکن نے کیے تھے۔
ایران پر حملے پر بیان میں کہا گیا کہ اس کارروائی کے نتائج بشمول ممکنہ تابکاری اثرات کا تعین ہونا باقی ہے، اس حملے سے خطے اور عالمی سطح پر سلامتی کو مزید غیر مستحکم کرنے کا خطرہ ہے اور مشرق وسطیٰ میں ایک بڑے تنازع کے امکانات میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ خطہ پہلے ہی متعدد بحرانوں سے دوچار ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کے ارد گرد بنائے گئے عدم پھیلاؤ کی عالمی حکومت کو کافی دھچکا پہنچایا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے این پی ٹی کی ساکھ اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے) کی نگرانی اور تصدیق کے طریقہ کار کی سالمیت کو نمایاں طور پر نقصان پہنچایا ہے اور توقع ہے آئی اے ای اے کی قیادت فوری، پیشہ ورانہ اور شفاف طریقے سے جواب دے گی۔
روس نے کہا کہ امید ہے آئی اے ای اے مبہم زبان یا سیاسی برابری کے پیچھے چھپانے کی کوششوں سے گریز کرے گی، اس کے لیے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے غیر جانب دارانہ اور معروضی رپورٹ کی ضرورت ہے، جس سے ایجنسی کے آنے والے خصوصی اجلاس میں غور کے لیے پیش کیا جانا چاہیے۔
بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھی سخت مؤقف اختیار کرنا چاہیے، امریکا اور اسرائیل کے تصادم اور عدم استحکام کے اقدامات کو اجتماعی طور پر مسترد کیا جانا چاہیے۔
روس نے کہا کہ ہم جارحیت کے فوری خاتمے اور حالات کو پرامن سفارتی راستے پر لانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں کہا گیا کہ ا ئی اے ای اے اقوام متحدہ سلامتی کو نے کہا کہ ایران پر
پڑھیں:
دوحہ معاہدہ کی خلاف ورزی: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا، اقوام متحدہ رپورٹ
اسلام آباد: اقوامِ متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان حکومت کے زیرِ اقتدار افغانستان ایک بار پھر عالمی دہشتگرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے، جو پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے خلاف سرگرم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق طالبان نے دوحہ امن معاہدے کے تحت یقین دہانی کرائی تھی کہ افغان سرزمین دہشتگردی اور سرحد پار حملوں کے لیے استعمال نہیں ہوگی، تاہم حالیہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ القاعدہ اور طالبان کے روابط بدستور قائم ہیں، بلکہ یہ تعلقات پہلے سے زیادہ فعال ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں ایمن الظواہری کی کابل میں ہلاکت کو اس بات کا ثبوت قرار دیا گیا کہ القاعدہ کے نیٹ ورک اب بھی افغانستان میں موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دہشتگرد تنظیمیں زابل، وردک، قندھار، پکتیا اور ہلمند کے راستوں سے بلوچستان میں داخل ہوتی ہیں۔ طالبان حکومت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج کی سرگرمیاں بھی بڑھ گئی ہیں، جبکہ اس کے سربراہ نور ولی محسود کو ہر ماہ 50 ہزار 500 امریکی ڈالر فراہم کیے جاتے ہیں۔
مزید کہا گیا کہ محسود کے قبضے میں امریکی افواج کے چھوڑے گئے جدید ہتھیار بھی موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جعفر ایکسپریس دھماکے اور ثوب کینٹونمنٹ حملوں میں افغانستان سے منسلک ناقابلِ تردید شواہد سامنے آئے ہیں۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کے مطابق حالیہ مہینوں میں پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس سے خطے کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی طاقتیں دوحہ معاہدہ کے تحت افغان طالبان پر سخت پابندیاں عائد کریں تاکہ دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کا خاتمہ ممکن ہو۔