وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم وفاقی وزراء سمیت عسکری قیادت شریک ہو گی۔
اجلاس میں ایران، اسرائیل، امریکا تنازع سمیت دیگر اہم معلاملات زیرِ غور آئیں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتِ حال، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی امور پر غور ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شہباز شریف کا اوورسیز پاکستانیز سے خطاب، آج دوپہر کو نشر ہوگا
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کا خطاب آج دوپہر کو نشر کیا جائےگا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے پرجوش تقریر کی، لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے آپریشن بنیان مرصوص، معیشت اور سفارتی تعلقات پر بات کی۔
دوسری جانب وزیر مملکت عون چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو جو فتح ملی اس سے دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھی۔