اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب؛اسحاق ڈارکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا
نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اجلاس ایران کی درخواست پر، پاکستان، چین اور روس کی حمایت سے بلایا گیا,
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس نیویارک کے وقت کے مطابق آج دوپہر کو منعقد ہو رہا ہے۔
وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ٹرمپ کے سابق مشیر مائیکل والٹز اقوام متحدہ کے سفیر مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سابق مشیر مائیکل والٹز کو اقوام متحدہ کے لیے سفیر مقرر کردیا۔ امریکی سینیٹ نے سابق سیکورٹی مشیر کی تعیناتی کی منظوری دی۔ تعیناتی کے حق میں 47 اور مخالفت میں 43 ووٹ پڑے۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے مئی میں مائیکل والٹز کو سلامتی مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں والٹز کی خدمات کا شکریہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جگہ وقتی طور پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کو قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جو بدستور امریکا کے اعلیٰ ترین سفارتکار کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔