راولپنڈی؛ رشتہ کروانے کے بہانے شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
راولپنڈی:
چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رشتہ کروانے کے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق زیر حراست گینگ ارکان میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔
گینگ ارکان رشتہ کروانے کے بہانے شہریوں کو ملاقات کے لیے بلاتے، پھر زبردستی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے اور رقم کا مطالبہ کرتے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کو بلیک میل کر کے لوٹنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
شہری کو قتل کرکے لاش کو تیزاب سے مسخ کرنے والا سفاک شخص گرفتار
راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ قبل شہری کو قتل کرکے اس کی لاش کو تیزاب سے مسخ کرنے والے مرکزی اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔
متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست اشتہاری نے مقتول کی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر قتل کیا تھا۔
ریس کورس پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، مقتول کی اہلیہ سمیت تین افراد کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔