data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ان درخواستوں پر سماعت کی، جس کے دوران متعلقہ حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان نے 9 مئی کے مختلف واقعات سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں، جن پر سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

متاثرہ فریق کی عزت نفس کا خیال رکھنا لازمی، زیادتی مقدمات کی تفتیش صرف خاتون افسر کرے گی: ہائیکورٹ

لاہور (خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے خواتین سے زیادتی کے مقدمات سے متعلق ایک اہم قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ جنسی جرائم کی تفتیش صرف جنسی جرائم سے متعلق تربیت یافتہ خاتون افسر ہی کر سکتی ہے۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے یہ فیصلہ ایک متاثرہ خاتون کی جانب سے مقدمے کی تحقیقات جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)سے کروانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سنایا۔عدالت نے قرار دیا کہ اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ 2021ء کے سیکشن 9کے تحت ایسے مقدمات کی تفتیش کے لئے ایک خصوصی یونٹ قائم کیا جانا ضروری ہے جس میں جنسی جرائم کی تربیت یافتہ افسران شامل ہوں۔9 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلے میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے قرار دیا کہ قانون کے مطابق زیادتی جیسے حساس مقدمات میں متاثرہ فریق کی عزتِ نفس اور ذہنی کیفیت کا بھرپور خیال رکھنا لازمی ہے، اس لیے ایسے کیسز کی تفتیش مرد افسران یا عام تحقیقاتی ٹیموں کے ذریعے نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس امین الدین کی سربراہی میں بینچ مختلف الیکشن کیسز پر کل سماعت کرے گا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
  • شبلی فراز اور زرتاج گل کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
  • بحریہ ٹاؤن کے خلاف ملک بھر میں کون سے مقدمات زیر سماعت ہیں؟
  • لاہور ہائیکورٹ کا پناہ گاہ پراجیکٹ کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق بڑا فیصلہ
  • پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی راہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں
  • لاہور میں 5 اگست کو بلا اجازت احتجاج کرنے پر 10 مقدمات درج
  • متاثرہ فریق کی عزت نفس کا خیال رکھنا لازمی، زیادتی مقدمات کی تفتیش صرف خاتون افسر کرے گی: ہائیکورٹ
  • پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
  • جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ