لاہور میں برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) ادارہ شماریات لاہور کے اعدادو شمار کے مطابق پیر کے روز صوبائی دارالحکومت میں برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا، شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں 25 روپے کمی ہوئی،جس کے بعد زندہ برائلر گوشت کی قیمت377روپے فی کلو گرام رہی ،زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 18روپے کمی ہوئی جس کے بعد زندہ مرغی 255 روپے فی کلو میں فروخت ہوئی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 243 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے برائلر گوشت
پڑھیں:
فلائٹ آپریشن متاثر، کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کی فیصل آباد میں لینڈنگ
—فائل فوٹوموسم کی خرابی اور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد کی پرواز کو فیصل آباد اتارا گیا۔
موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر 21 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ ریاض، ابوظبی، مسقط، باکو اور دوحہ کی پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ میں دشواری ہوئی۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق غیر ملکی پروازوں کی اسلام آباد سے روانگی میں 1 سے 2 گھنٹے تاخیر ہوئی۔
اس کے علاوہ کراچی سے لاہور کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے دن ساڑھے 12 بجے روانہ ہو گی جبکہ کراچی سے نجی ایئر لائن کی اسلام آباد کی پرواز میں بھی 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔
کوالالمپور لاہور کے لیے غیرملکی ایئرلائن کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر 7 پروازوں کی آمد اور روانگی میں 1 سے ساڑھے 9 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔