ایران ،اسرائیل جنگ بندی، سونا ہزاروں روپے سستا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں3 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد ملک میں سونےکی نئی قیمت 3 لاکھ54 ہزار 365 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کےمطابق 10گرام سونےکی قیمت 3 ہزار 258 روپےکمی کے بعد 3 لاکھ38 ہزار 10 روپے ہوگئی۔
اُدھر عالمی مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ 39 ڈالر کم ہونےکے بعد 3 ہزار 327 ڈالر فی اونس ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈاکوؤں کا بڑا وار، مسلم باغ کے قریب 24 کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا
بلوچستان کے علاقے مسلم باغ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیولرز سے ساڑھے 7 کلو قیمتی سونا چھین لیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں 2 منٹ میں 2 ملین ڈالر مالیت کے زیورات کی ڈکیتی
اطلاعات کے مطابق جیولرز ملتان سے کوئٹہ جا رہے تھے اور بس میں عام مسافروں کے ساتھ سوار تھے۔ رات کے اندھیرے میں اچانک 3 گاڑیاں نمودار ہوئیں اور ڈاکوؤں نے بس کو زبردستی روک کر مسافروں کو نیچے اتارا۔
جیولرز کو نشانہ بنایا گیاذرائع کے مطابق مسلح افراد نے خاص طور پر جیولرز کو نشانہ بنایا، ان سے سونا چھیننے کے بعد انہیں گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ چند لمحوں میں ملزمان اندھیرے میں غائب ہوگئے جبکہ مسافر خوف و ہراس میں مبتلا رہ گئے۔ چھینا گیا سونا تقریباً 24 کروڑ 81 لاکھ روپے مالیت کا بتایا گیا ہے۔
لیویز کی کارروائی
واقعے کے بعد لیویز فورس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق یہ واردات بلوچستان میں بڑھتی ہوئی قانون شکنی کا ایک اور ثبوت ہے جس سے شہریوں میں خوف و بے چینی پھیل گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈاکو سونا کوئٹہ لیویز مسلم باغ