اسلام آباد:

قومی اسمبلی نے 25 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 59 مطالبات زر منظور کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالبات زر کی منظوری کا عمل شروع ہوگیا، ایوان نے 25 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 59 مطالبات زر منظور کرلیے جبکہ آٹھ وزارتوں اور ڈویژنوں پر اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک پر کارروائی شروع کردی گئی۔

وزرات ماحولیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے ایک ارب چھ کروڑ چوراسی لاکھ کا ایک مطالبہ زر، وزارت مواصلات ڈویژن کے انسٹھ ارب اکاون کروڑ ستر لاکھ کے تین مطالبات زر، وزارت دفاعی پیداوار کیلئے ایک ارب نو کروڑ تیس لاکھ کا ایک مطالبہ زر، وزارت اقتصادی امور کیلئے بیس ارب چھیاسٹھ کروڑ پینتالیس لاکھ اکہتر ہزار کے دو مطالبات زر منظور کرلیے۔

وفاقی وزارت تعلیم و قومی ورثہ کے لیے ایک سو سات ارب چالیس کروڑ پچپن لاکھ چوالیس ہزار کے پانچ مطالبات زر، انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے انیس ارب تینتالیس کروڑ پچیس لاکھ چوبیس ہزار کا ایک مطالبہ زر، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلئے دو ارب چھپن کروڑ چھیاسی لاکھ انسٹھ ہزار کا ایک مطالبہ زر منظور کرلیا گیا۔

کشمیر افیئر جی بی اینڈ سیفران ڈویژن کیلئے دو ارب پینتالیس کروڑ پچیس لاکھ ننانوے ہزار کا ایک مطالبہ زر، وزارت قانون و انصاف کیلئے بائیس ارب پچانوے کروڑ چھتیس لاکھ انتالیس ہزار کے چھ مطالبات زر، میری ٹائم افیئرز کیلئے دو ارب چوبیس کروڑ اٹھاون لاکھ اٹھاون ہزار کا ایک مطالبہ زر، قومی اسمبلی کیلئے نو ارب تینتالیس کروڑ اٹھہتر لاکھ پچہتر ہزار کا ایک مطالبہ زر، سینیٹ کیلئے دو ارب اٹھاسی کروڑ ستاون ہزار کا ایک مطالبہ زر منظور کرلیا گیا۔

وزارت قومی صحت کیلئے اکتیس ارب پچہتر کروڑ چونتیس لاکھ چوبیس ہزار کا ایک مطالبہ زر، اوور سیز پاکستانیز ڈویژن کیلئے چار ارب انیس کروڑ پانچ لاکھ ترپن ہزار کا ایک مطالبہ زر، پارلیمانی امور کیلئے بیاسی کروڑ ستاسی لاکھ ترسٹھ ہزار کا ایک مطالبہ زر، وزارت منصوبہ بندی کیلئے نو ارب پچاسی کروڑ ترانوے لاکھ اکیس ہزار کا ایک مطالبہ زر منظور کرلیا۔

وزارت تخفیف غربت کیلئے سات سو چھیالیس ارب بانوے کروڑ چوالیس لاکھ چوالیس ہزار کا ایک مطالبہ زر، نجکاری ڈویژن کیلئے تین کروڑ تہتر لاکھ پچہتر ہزار کا ایک مطالبہ زر، ریلوے ڈویژن کیلئے ستر ارب پینتالیس کروڑ اٹھہتر لاکھ بتیس ہزار کے دو مطالبات زر منظور کرلیے گئے۔

قومی اسمبلی نے کامرس ڈویژن کے 26 ارب 99 کروڑ 85 لاکھ 74 ہزار کے دو مطالبات زر، فارن افیئرز ڈویژن کے 62 ارب 58 کروڑ 47 لاکھ 71 ہزار کے دو مطالبات زر، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے 22 ارب 11 کروڑ 79 لاکھ 91 ہزار کے دو مطالبات زر، صنعت و پیداوار ڈویژن کے 32 ارب 38 کروڑ 4 لاکھ کے دو مطالبات زر، اطلاعات و نشریات ڈویژن کے 22 ارب 8 کروڑ 93 لاکھ 48 ہزار کے تین مطالبات زر، انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن کے 35 ارب 66 کروڑ کے دو مطالبات زر، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے 3 ارب 74 کروڑ 84 لاکھ 99 ہزار کے دو مطالبات زر، امور کشمیر جی بی و سیفران ڈویژن کے 4 ارب 25 کروڑ 25 لاکھ 99 ہزار کے دو مطالبات زر بھی منظور کرلیے۔

وزارت قانون و انصاف کے 25 ارب 34 کروڑ 4 لاکھ 73 ہزار کے سات مطالبات زر، میری ٹائم افیئرز کے 5 ارب 71 کروڑ 8 لاکھ 58 ہزار کے دو مطالبات زر، قومی صحت ڈویژن کے 46 ارب 9 کروڑ 69 لاکھ کے دو مطالبات زر، سمندر پار پاکستانیز ڈویژن کے 4 ارب 19 کروڑ 5 لاکھ 53 ہزار کا ایک مطالبہ زر، پارلیمانی امور ڈویژن کے 3 ارب 32 کروڑ 87 لاکھ 63 ہزار کے دو مطالبات زر، منصوبہ بندی ڈویژن کے 33 ارب 12 کروڑ 96 لاکھ 62 ہزار کے دو مطالبات زر، تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کے 746 ارب 92 کروڑ 44 لاکھ کے تین مطالبات زر، ریلوے ڈویژن کے 92 ارب 87 کروڑ 28 لاکھ 32 ہزار کے دو مطالبات زر بھی منظور کرلیے گئے۔

قومی اسمبلی نے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے 2 ارب 65 کروڑ 32 لاکھ 27 ہزار کے دو مطالبات زر، سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن کے 19 ارب 80 کروڑ 55 لاکھ 16 ہزار کے دو مطالبات زر، آبی وسائل ڈویژن کے 137 ارب 49 کروڑ 14 لاکھ 69 ہزار کے تین مطالبات زر کی بھی منظوری دے دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مطالبات زر منظور کرلیے وزارتوں اور ڈویژنوں کے ہزار کا ایک مطالبہ زر ہزار کے دو مطالبات زر کے تین مطالبات زر کیلئے دو ارب قومی اسمبلی ڈویژن کیلئے ڈویژن کے لاکھ کے

پڑھیں:

خلیل الرحمٰن قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ

معروف ڈرامہ نویس و ہدایتکار خلیل الرحمٰن قمر کو نامعلوم شخص نے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ لاہور پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق وہ اپنے گھر پر موجود تھے جب ایک نامعلوم کالر نے انہیں فون کرکے تاوان کے لیے دھمکیاں دیں۔ کالر نے پیغامات اور بار بار کالز کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں آمنہ عروج کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

ڈرامہ نویس کے مطابق انہیں مسلسل بھتہ خوری کی کالز اور میسجز موصول ہوئے جن میں تاوان نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکی کی گئی۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لیا جائے گا اور واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر سے ملاقات، محمود اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کا مطالبہ
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن وفد کی ملاقات، قائد حزب اختلاف کے تقرر کا مطالبہ
  • قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے پارلیمنٹ ہائوس میں تعینات سی ڈی اے سٹاف کی واپسی کیلئے خط لکھ دیا
  • ہاؤس بزنس کمیٹی کی 27ویں آئینی ترمیم کو منظور کرانے کا فیصلہ
  • قومی اسمبلی 14 نومبر کو 27ویں آئینی ترمیم منظور کرے گی
  • 27ویں آئینی ترمیم 14 نومبر تک دونوں ایوانوں سے منظور کروانے کا فیصلہ،ذرائع
  • وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ
  • 39 وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خزانہ
  • خلیل الرحمٰن قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی، ڈیڑھ کروڑ تاوان کا مطالبہ
  • ایران نے پاکستان سے 3 لاکھ 50 ہزار مویشی درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا