گزشتہ 2 برس میں کتنے لاکھ پاسپورٹ بنائے گئے؟ محکمہ پاسپورٹس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پاسپورٹس بیگ لاک کے خاتمے سے لیکر ملک بھر میں 24/7 اور بروقت خدمات کی فراہمی جاری ہے، پاسپورٹ دفاتر کی پاکستان میں مجموعی تعداد 232 تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 17 سال میں 3.4 ملین سالانہ مجموعی 55 ملین پاسپورٹس کا اجراء کیا گیا، گزشتہ دو سال میں مانگ میں اضافے کی وجہ سے سالانہ 6.
گزشتہ ایک سال میں 1 لاکھ 30 ہزار 318 اورسیز پاکستانیوں کو آن لائن پاسپورٹ کی سروسز فراہم کی گئیں، گزشتہ 16 سال میں محکمہ پاسپورٹس نے مجموعی طور پر 295.7 بلین روپے حکومتی خزانے میں جمع کروائے۔
گزشتہ دو سال میں رقم دوگنی یعنی 40 بلین روپے سالانہ حکومتی خزانے میں جمع کروائی گئی، محکمہ کی جانب سے گزشتہ ایک سال میں 53 پاکستان سیٹیزن شپ سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔
ادارے نے 4 ہزار 447 ری نانسی ایشن سرٹیفکیٹس اور ایک نیچرلائزیشن کا سرٹیفکیٹ جاری کیا، ایک سال کے دوران انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن اور جدید سیکورٹی فیچرز متعارف کروائے گئے۔
ایک سال کے دوران ملک بھر میں 32 نئے پاسپورٹس کاؤنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا، تمام صوبائی اسمبلیوں اور بار کونسلز میں بھی پاسپورٹ کاؤنٹرز کی سہولت فراہم کی گئی، ملک کے تمام بڑے شہروں میں 24/7 پاسپورٹس فراہمی کی سہولت فراہم کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پاسپورٹس کی بروقت پرنٹنگ کے لیے 10 جدید پاسپورٹ پرنٹرز اور 6 لیمنٹرز کی خریداری کی گئی، ای پاسپورٹس سے منسلک ملک بھر کے پاسپورٹس پر ای گیٹس کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔
ڈی جی پاسپورٹس کی ہدایت پر پاسپورٹ ایپ کو بھی اپگریڈ کیا گیا، گزشتہ ایک سال کے دوران پاسپورٹ دفاتر کی بلڈنگز کو سٹیٹ آف دی آرٹ عمارات میں تبدیل کیا گیا، محکمہ کی جانب سے پرائم منسٹر پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ پر 73 ہزار 700 شکایات کو نمٹایا گیا۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران محکمہ پاسپورٹس کو جدید تقاضوں پر استوار کیا گیا، شہریوں کو بروقت اور محفوظ پاسپورٹس کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بیگ لاک کے خاتمے سے لیکر 24/7 خدمات فراہمی ممکن بنائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ پاسپورٹس دنیا بھر میں پاکستانی شہریوں کو جدید تقاضوں پر آسان سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایک سال کے دوران محکمہ پاسپورٹس گزشتہ ایک سال پاسپورٹس کی سال میں کیا گیا کی گئی
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔