بے امنی روکنے کیلیے سندھ کے عوام کو باہر نکلنا ہوگا،امیرسائیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) جمعیت علمائِ اسلام سندھ کے امیر سائیں عبدالقیوم ہالیجی کہا ہے کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کو روکنے کے لیے عوام کو باہر نکلنا ہو گا پیپلزپارٹی نے وفاقی سے مل کر سندھ کو یرغمال بنا رکھا ہے یہ بات انھوں نے مجلسِ عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت، مہنگائی، بے روزگاری، منشیات کی کھلے عام فروخت، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم نے عوام کو شدید اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے، مگر حکومت ان سنگین مسائل کو مسلسل نظرانداز کر رہی ہے ایسی صورتحال میں عوام کی آواز بننا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور عوام کو بھی اپنی جان ومال کے تحفظ کے لیے اب گھروں سے نکلنا ہوگا انہوں نے کہا ہم اپنے آئینی اور جمہوری حق کا استعمال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے پرامن احتجاج کرے گی اور سندھ میں امن قائم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ ہاوس پر دھرنا دیں گے اجلاس میں جمعیت علمائِ اسلام حیدرآباد دیہی ٹنڈوجام کے امیر حافظ سعید احمد ٹالپورنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بدامنی کے پیچھے سب سے بڑا ہاتھ حکومت کا ہے اس نے اپنی ذاتی فائدے کی خاطر ڈاکو راج سندھ میں قائم کیا ہوا ہے اسے ختم کرنے لیے سندھ کی عوام کو متحد ہو نا پڑے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عوام کو
پڑھیں:
پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہانگ کانگ سکسز کپ کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کویت کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ میچ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں پاکستان کی برتری کا واضح ثبوت ثابت ہوا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ اوورز میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز کا شاندار مجموعہ اسکور کیا۔ کپتان عباس آفریدی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف چند گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے ساتھ عبدالصمد نے بھی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 42 رنز بنائے، جب کہ خواجہ نافع نے تیز رفتار 22 رنز کا اضافہ کیا۔
جواب میں کویت کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں بھرپور کوشش کی، مگر پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکی اور آخری اوور کی پہلی گیند پر پوری ٹیم 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے نہ صرف فائنل اپنے نام کیا بلکہ شائقینِ کرکٹ کے دل بھی جیت لیے۔