data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران: ایرانی وزارتِ صحت نے بتایا کہ 13 جون سے اسرائیل کے ساتھ  شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک ملک بھر میں 610 افراد شہید اور 4 ہزار 764 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمان‌ پور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ  شروع ہونے والی جنگ کے بعد  درجنوں اسپتال، طبی مراکز اور ایمبولینسیں بھی شدید نقصان کا شکار ہوئیں، گزشتہ 12 روز کے دوران ایرانی اسپتالوں نے ایسی ہولناک صورتِ حال دیکھی ہے جو برسوں میں بھی شاید نظر نہ آئے۔

کرمان پور کے مطابق اسرائیلی جارحیت سے مجموعی طور پر 5 ہزار 356 ایرانی شہری متاثر ہوئے، جن میں 610 جاں بحق اور 4 ہزار 764 زخمی ہوئے، جبکہ 971 زخمی اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

من شخصاً به قول و کردار رژیم صهیونی و همراهان غربی‌اش اعتماد ندارم اما اگر اینها بتوانند یک بار روی قول خود مانده دوباره خون ملت بی‌دفاع ما را نریزند، باید به اطلاع برسانم طی ۱۲ روز گذشته بیمارستان‌های وزارت بهداشت با صحنه‌های بسیار ناگواری روبرو شدند:
تا ساعت 12:00
( ۳ تیر )…

— حسین کرمانپور Hossein.

Kermanpour (@HKermanpour) June 24, 2025

انہوں نے بتایا کہ دشمن کے حملوں میں 25 میڈیکل اسٹاف بھی زخمی ہوئے، 9 ایمبولینس گاڑیاں مکمل تباہ ہو گئیں، 7 اسپتال براہ راست بمباری کا نشانہ بنے اور 4 طبی مراکز کو شدید نقصان پہنچا۔

وزارتِ صحت کے بیان میں اسرائیلی دعووں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہی وہ عام شہری ہیں جن کے بارے میں اسرائیل نے جنگ کے آغاز میں دعویٰ کیا تھا کہ اسے ایرانی عوام سے کوئی دشمنی نہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں بلکہ انسانی حقوق کی کھلی پامالی بھی ہیں، جس پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسرائیل خطرناک اقدامات فوری طور پر بند کرے، چینی وزارت خارجہ

 

بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ چین اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر خطرناک اقدامات بند کرے۔

غزہ فلسطینی عوام کا ہے اور فلسطینی علاقے کا اٹوٹ حصہ ہے۔ غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کا صحیح طریقہ فوری جنگ بندی ہے اور غزہ میں تنازع کے مکمل حل کی کلید ہی جنگ بندی میں ہے۔

چین غزہ میں جنگ کو جلداز جلد ختم کرنے، انسانی بحران کو کم کرنے، دو ریاستی حل پر عمل درآمد کرنے اور بالآخر مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے حصول کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • حج درخواستوں کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زائد درخواستیں جمع
  • حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زیادہ درخواستیں جمع
  • اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے بیس مبینہ جاسوس گرفتار، ایران کا سخت انتباہ
  • لاہور: آن لائن ٹیکسی ایپ کا ڈرائیور 45 ہزار مالیت کا کھانا لے کر غائب
  • اسرائیل خطرناک اقدامات فوری طور پر بند کرے، چینی وزارت خارجہ
  • آئندہ سال حج کے لیے سرکاری سکیم کے تحت 54 ہزار درخواستیں موصول، رجسٹرڈ افراد کے لئے 9 اگست آخری دن ہے،وزارت مذہبی امور
  • روس کیساتھ جنگ میں پاکستانی جنگجوئوں کی مدد کا الزام، پاکستان کا معاملہ یوکرین کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ
  • ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنیکا مطالبہ
  • ایرانی صدر کا دورہ پاکستان
  • ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں؛ ٹرمپ