Daily Ausaf:
2025-08-10@02:06:04 GMT

غزہ:حماس کے حملے میں اسرائیلی کمانڈر سمیت7 فوجی ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

تل ابیب (اوصاف نیوز)جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 7 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔ منگل کو جنوبی غزہ کی پٹی میں جھڑپ کے دوران اس کے پلاٹون کمانڈر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

فوج کے بیان کے مطابق ایک علیحدہ واقعے میں جنوبی غزہ ہی میں ایک اور اسرائیلی فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ ساتوں فوجی خان یونس شہر میں اس وقت مارے گئے جب ان کی گاڑی کے نیچے نصب ایک دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔

اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق جون کے آغاز سے اب تک غزہ میں لڑائی کے دوران 19 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

ترک نشریاتی ادارے انادولو کی جانب سے رواں ماہ شائع کی گئی اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر فوجی افسر نےبتایا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے آغاز سے اب تک 10 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں اہلکار ایسے بھی ہیں جو بار بار ذہنی صدمے میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں 861 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 ہزار921 زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم فوجی افسر کی طرف سے دی گئی مجموعی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، جو کہ اسرائیلی فوجی نظام پر گہرے اثرات کی نشاندہی کرتی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، گزشتہ روز کم از کم 86 فلسطینی شہید کیے گئے، خوراک کے متلاشی 27 فلسطینیوں کو رفح میں اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر قتل کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر نوبیل انعام 2026 کیلئے نامزد،حکومتی نمائندہ ہڈی کارٹر نے خط لکھ دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوجی کے مطابق

پڑھیں:

لبنان کے اسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکا؛ 6 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی

لبنان کے جنوبی شہر صور میں ایک اسلحہ ڈپو میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 6 فوجی مارے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجی اہلکار اسلحے کے ذخیرے کو ناکارہ بنا رہے تھے۔

لبنانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ دھماکے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

دھماکے میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے لیکن زخمی ہونے والے اہلکاروں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اہلکاروں کو قومی ہیرو قرار دیا۔

اقوام متحدہ کی امن فوج کے سربراہ ڈیوداتو آباگنارا نے بھی لبنانی فوج اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے امریکی منصوبے پر عملدرآمد شروع کیا گیا ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • لبنان کے اسلحہ ڈپو میں خوفناک دھماکا؛ 6 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی
  • نیتن یاہو کا غزہ پر قبضے سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا
  • کولگام میں خونریز تصادم: دو بھارتی فوجی اور ایک جنگجو ہلاک
  • میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے امریکی حملے کے خدشات کو مسترد کر دیا
  • غزہ پر قبضہ نہیں حماس سے آزاد کرانے جارہے ہیں؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • غزہ پر قبضہ نہیں حماس سے آزاد کرانے جارہے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم
  • پاکستان کی اسرائیلی فوجی قبضے کے منصوبے پر شدید مذمت
  • اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے متنازع منصوبے کی منظوری دے دی
  • معروف فٹبالر سلیمان العبید اسرائیلی حملے میں شہید 
  • اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، فٹبالر سمیت مزید 150 فلسطینی شہید