بانی پی ٹی آئی کو پارٹی اور بہن نے مائنس کردیا، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو خود ان کی پارٹی اور بہن نے مائنس کر دیا ہے، یہ قدرت کا انتقام ہے کہ جو نواز شریف کو مائنس کرنے آیا وہ خود پارٹی سے اور اپنے گھر سے مائنس ہو گیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علیمہ خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں، اور علی امین نے خود بھی آج اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کا برملا اظہار کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے بطور چیف ایگزیکٹو بجٹ منظور کروا کر وقتی ریلیف حاصل کیا، ورنہ آئینی طور پر ان کا گھر جانا طے تھا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا گزشتہ 12 برس سے ریلو کٹوں اور کرپٹ ٹولے کے رحم و کرم پر ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر پی کے ’’صاف چلی شفاف چلی‘‘ کا نعرہ لگانیوالے کرپشن میں ملوث: عظمیٰ بخاری
لاہور (کلچرل رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اب فتنہ اور فساد کی سیاست سے نکل کر استحکام اور ترقی کے سفر پر روانہ ہو چکا ہے۔ 14 اگست کو پاکستانی عوام یوم آزادی بھرپور طریقے سے منائیں گے اور دشمنوں کو واضح پیغام دیں گے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکہ سے آزادی کے دعوے کرتے ہیں لیکن ان کے بیٹے امریکہ میں کانگریس مینوں سے ملاقاتیں کرتے نظر آتے ہیں۔ 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر خرچ کر کے اپنا اشتہار چھپوانا کون سی آزادی کی علامت ہے؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا میں تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خان صاحب کہتے ہیں عوام گھروں سے نکلیں، لیکن ان کے اپنے بچے تحریک نہیں چلا رہے۔ قوم کے نوجوان جیلوں میں جا رہے ہیں اور ان کے بچے عیش و عشرت میں ہیں۔ سلمان اکرم راجہ جیسے لوگ خود کو انقلابی کہتے ہیں لیکن خود میدان میں نظر نہیں آتے۔ اگر یہ تحریک اتنی ہی کامیاب تھی تو پھر عمران خان کو لوگوں کے نہ نکلنے پر وضاحت کیوں دینی پڑ رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے خیبرپی کے میں کرپشن سکینڈلز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’صاف چلی شفاف چلی‘‘ کا نعرہ لگانے والے اب روزانہ کرپشن کی نئی داستانوں میں ملوث نکلتے ہیں۔ حضوری باغ میں پرچم کشائی اور ایکسپو سینٹر میں معرکہ حق کی رونمائی کی جائے گی۔ یہ دن صرف آزادی کا نہیں بلکہ بھارت کی جنگی شکست کی یاد بھی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پینٹنگ مقابلے میں حصہ لینے والے انٹرن شپ طلبہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خصوصی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں بیٹھ کر کچھ عناصر اب بھی ملک میں لاشیں گرانے اور بدامنی پھیلانے کے خواب دیکھتے ہیں لیکن عوام اب ان کے بہکاوے میں آنے والے نہیں۔ پولیس والے انتظار کرتے رہ گئے، کوئی باہر نکلے، مگر فتنہ کی حقیقت سب پر عیاں ہو گئی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح ہدایات دی ہیں کہ خواتین سے زیادتی کے واقعات میں پولیس فوری کارروائی کرے۔ ’’چند کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘ آج جب الیکٹرانک ٹرام شہر کی سڑکوں پر نظر آتی ہے تو دنیا پوچھتی ہے کہ یہ کون سا ملک ہے، اور ہم فخر سے کہتے ہیں: یہ لاہور ہے!۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان اب تنہا نہیں رہا۔ ٹرمپ کو کشمیر کے متنازعہ ہونے کا اعتراف کرنا پڑا۔ آخر میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوجی اور سویلین شہداء نے قربانیاں دے کر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی۔