اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر عدالت آئے ہیں اور کئی دنوں سے ان سے ملاقات کی کوششیں جاری تھیں، لیکن ایک منظم سازش کے تحت انہیں روکا جا رہا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا، ’یہ کوئی اتفاق نہیں، بلکہ ہمارے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں خود کہا کہ سپریم کورٹ جائیں، اسی لیے میں آج یہاں آیا ہوں۔‘

انہوں نے بتایا کہ کمرہ عدالت میں جسٹس منصور علی شاہ موجود تھے اور انہوں نے بولنے کا موقع دیا۔ ’میں نے جسٹس منصور کو بانی پی ٹی آئی کے خط کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کو عملی طور پر ہتھکڑیاں لگا دی گئیں۔‘

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے ملک کے لیے قربانیاں دے چکے ہیں اور اب بھی اداروں سے امید رکھتے ہیں کہ انصاف ہوگا۔ ’بطور وزیراعلیٰ میں یہاں آیا ہوں، ارادہ تھا کہ چیف جسٹس سے بھی گفتگو ہو، امید ہے ہماری درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر ہو گی۔‘

بجٹ سے متعلق سوال پر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا، ’بانی پی ٹی آئی کا وژن سب کے سامنے ہے۔ جو بجٹ ہم نے دیا ہے، وہ تمام پیش کیے گئے بجٹوں میں سب سے بہترین ہے۔‘

انہوں نے ’’مائنس بانی پی ٹی آئی‘‘ کے بیانیے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا، ’ایسی باتیں محض مفروضے ہیں، جو لوگ یہ باتیں کر رہے ہیں وہ عقل سے عاری ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بڑے عہدے کی خواہش نہیں، ایسی باتیں کرنا محض بیوقوفی ہے۔‘

علی امین گنڈا پور نے نتھیا گلی میں قیام سے متعلق بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا، ’میں صرف ایک دن کے لیے وہاں گیا تھا، اور کل ایک نیا سوشہ چھوڑ دیا گیا کہ میری کسی سے ملاقات ہوئی ہے۔ یہ سب جھوٹ ہے، صرف پیسے کمانے کے لیے یہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔‘

وزیراعلیٰ نے گفتگو کے اختتام پر واضح کیا کہ، ’’بانی پی ٹی آئی ہی ہماری سیاست کی ترجیح ہیں، اور ہم ان کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘
مزیدپڑھیں:نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو خوشخبری سنا دی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی کے لیے

پڑھیں:

الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی۔

دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟ 

الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی ہوسکتی ہے، اس میں وقت کی پابندی نہیں۔

جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • 27ستمبر کو بڑا جلسہ کریں گے،علی امین گنڈاپور کا ویڈیو پیغام
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف وفاق کے کتنے مقدمات ہیں؟ تفصیلات عدالت میں پیش
  • پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا
  • ایشیا کپ میں انڈیا کیخلاف پاکستان کی پے در پے شکست پر علی امین گنڈاپور برس پڑے
  • ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار بھارت سے کرکٹ میچ ہار رہے ہیں، علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے کتنے مقدمات ہیں؟ تفصیلات عدالت میں پیش
  • شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا
  • وادی تیراہ واقعہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک،ایک کروڑ دینے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس