—فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک ارجنٹ مسئلہ درپیش ہے، کے پی اسمبلی کا بجٹ سیشن چل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست ارجنٹ سنی جائے۔

جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ جوڈیشل سائیڈ پر کچھ نہیں کر سکتے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے جسٹس منصور علی شاہ سے کہا کہ آپ کا آشیرباد چاہتے ہیں، آپ معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا سکتے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آپ نے غلط دروازہ کھٹکھٹایا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے چیئرمین ہیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی یا رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کریں، یہی بہترین طریقہ ہے, آپ کا وقت بچے گا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانیٔ تحریکِ انصاف سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے روسٹرم پر آکر کہا کہ بجٹ منظوری کا پراسس اسمبلی میں چل رہا ہے، پارٹی سربراہ کا ایک ویژن ہوتا ہے، ہماری بار بار کی درخواست کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تحریک انصاف کی بجٹ کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گی، بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو خط بھی لکھا تھا، خط پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بڑے اچھے ریمارکس دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ خط کے ساتھ بانی پی ٹی آئی نے ثبوت بھی لگائے تھے، بانی پی ٹی آئی کے خط پر کوئی عمل نہیں ہوا۔

جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی لاہور میں ہیں، ان سے رجوع کریں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات جسٹس منصور علی شاہ علی امین گنڈاپور چیف جسٹس یحیی سپریم کورٹ ملاقات کی نے کہا کہ

پڑھیں:

سپریم کورٹ:عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں ہیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 12 اگست کو اپیلوں پر سماعت کرے گا. نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب تین رکنی بینچ کا حصہ ہیں رجسٹرار آفس نے 8 اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ جاری کر تے ہوئے عمران خان کی لیگل ٹیم کو نوٹس کر دیا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • امن کیلئے حکومت کیساتھ ہیں: علی امین گنڈاپور کی زیرِسربراہی قبائلی عمائدین کے جرگے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
  • 9 مئی سے متعلق مقدمات: عمران خان کی 8 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • سپریم کورٹ:عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
  • سپریم کورٹ: بانی تحریک انصاف کی 9 مئی ضمانت اپیلوں کی سماعت کا شیڈول مقرر
  • سپریم کورٹ؛بحریہ ٹاؤن کی حکم امتناع کی درخواست مسترد، وکیل کو ریفرنسز کی نقول جمع کرانے کا حکم 
  • سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی نیلامی رکوانے کی درخواست مسترد کر دی
  • پسند کی شادی پر قانونی کارروائی نہ کیا کریں، بری بات ہے: سپریم کورٹ
  • سپریم کورٹ، بحریہ ٹاون کی نیلامی کیخلاف اپیلیں کل سماعت کیلئے مقرر
  • جسٹس امین الدین کی سربراہی میں بینچ مختلف الیکشن کیسز پر کل سماعت کرے گا