وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں سمارٹ میٹرز کی تنصیب مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا، اجلاس کو بجلی شعبے کی پیدوار، ترسیل اور تقسیم کے حوالے سے جاری اصلاحات اور منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بجلی صارفین کے لیے میٹر ریڈنگ ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ، میٹر ریڈرز کا کردار ختم؟

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر فرسودہ اور نقصان میں چلنے والے جینکوز کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس سے قومی خزانے کو 9.

05 بلین روپے کی آمدن ہوئی، جبکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے اقدمات تیزی سے جاری ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ شفافیت کے عنصر کو یقینی بنانے کے لیے نیلامی کی کارروائی براہِ راست نشر کی جاتی ہے۔ 36 آئی پی پیز کے ساتھ بجلی کے نرخوں کے حوالے سے کامیاب مذاکرات ہوئے جس کے نتیجے میں مجموعی طور ملکی خزانے کو 3.69 ٹریلین روپے کی بچت ہوگی۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ملکی صنعتوں کو ٹرانسمیشن لائن پر لا کر انہیں بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جس سے صنعتی پیدوار، برآمدات اور زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔ بجلی ٹرانسمیشن کمپنی NTDCL کو تحلیل کرکے انرجی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی اور نیشنل گرڈ کمپنی تشکیل دی گئی ہیں اور ان کو ان کی ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا عمل بھی تیزی جاری ہے، الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کی درخواستوں کو وصول کرنے کے لیے آن لائن پورٹل فعال ہے جس کے ذریعے 120 درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں، جس میں سے 48 درخواستوں کو عبوری رجسٹریشن کی دستاویزات تفویض کی جاچکیں، اسی طرح پہلے سے موجود چارجنگ اسٹیشنز کی ریگیولرائیزیشن کا عمل بھی مکمل ہو چکا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی شعبے کی بہتری کے لیے پاور پلاننگ اور مانیٹرنگ کمپنی PPMC کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے، ملک کی بیشتر تقسیم کار کمپنیوں کے انتظامی بقرڈز کی تشکیل نو کی جاچکی جو کہ اب مکمل طور پر فعال ہیں۔

وزیراعظم کو مٹیاری مورو رحیم یار خان، غازی بروتھہ فیصل آباد ٹرانسمیشن لائنز کے حوالے سے بھی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ان کی فنانسنگ میں مقامی و بین الاقوامی اداروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اجلاس کو آئندہ 6 برس میں 2.4 ٹریلین کے گرشی قرضے کے مکمل خاتمے کے لیے بھی لائحہ سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی کی بچت کے لیے انرجی ایفیشنٹ پنکھوں کے فروغ کے حوالے سے بینکوں سے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے تاکہ متوسط طبقے کے صارفین بجلی بچا کر بلوں میں کمی سے مستفید ہو سکیں۔ بجلی کی بچت کے لیے انرجی ایفیشنٹ عمارتوں کی تعمیر کے حوالے سے بھی روڈ میپ تیار ہے اور صوبائی حکومتوں سے بھی اس پر عملدرآمد پر مشاورت مکمل ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ بجلی شعبے کی اصلاحات سے عوامی ریلیف اور صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں ںے کہاکہ بجلی شعبے میں نقصان کرنے والی جینکوز کی نیلامی کے دوسرے اور تیسرے مرحلوں کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔ جینکوز کی نیلامی کے عمل کو دیگر نجکاری کے پروگرامز کی طرح میڈیا پر براہِ راست نشر کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ سمارٹ میٹرز کی تنصیب مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کی جائے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے ٹیوب ویلز کی سولرآئیزیشن کا عمل مکمل ہو چکا جس سے بلوچستان کے زرعی شعبے کی پیداور میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہاکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے۔ ملک بھر میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے عمل کو تیز کیا جائے۔

شہباز شریف نے کہاکہ بجلی کے ترسیل و ٹرانسمیشن نظام کی بہتری کے لیے مجوزہ منصوبوں پر کام جلد شروع کیا جائے، اللہ کے فضل و کرم سے حالیہ موسم سرما میں بجلی صارفین کو نرخوں میں سہولت فراہم کی۔

انہوں نے کہاکہ قابل تجدید توانائی کے ماحول دوست اور کم لاگت منصوبوں کو جلد مکمل کرکے عوام کو مزید سہولت دینے کے لیے اقدامات اولین ترجیح ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب میں بجلی کی قیمت میں کمی کا اہم فیصلہ، عوام کو کتنا فائدہ ہوگا؟

اجلاس میں وفاقی وزرا اویس خان لغاری، احد چیمہ، علی پرویز ملک، مشیر وزیراعظم محمد علی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، نیشنل کوارڈینیٹر پاور ٹاسک فورس لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال، وزیراعظم کے کوارڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews سمارٹ میٹرز شہباز شریف ملکی صنعتیں ہدایت وزیراعظم پاکستان وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سمارٹ میٹرز شہباز شریف ملکی صنعتیں ہدایت وزیراعظم پاکستان وی نیوز چارجنگ اسٹیشنز کے حوالے سے شہباز شریف کہاکہ بجلی بجلی شعبے کیا جائے نے کہاکہ بجلی کے بجلی کی شعبے کی کہ بجلی کے لیے

پڑھیں:

ایران سے بجلی منقطع، مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے بجلی بحال

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مکران: ایران سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کے بعد مکران ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی نیشنل گرڈ کے ذریعے بحال کردی گئی ہے۔ ترجمان کیسکو کے مطابق ایران سے بجلی کی فراہمی دن 12 بجے کے قریب معطل ہوئی تھی، جس کے بعد تربت، ہوشاب، پنجگور، گوادر، ڈور، پسنی اور اورماڑہ میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

بجلی کی بندش کے بعد گرڈ اسٹیشنز کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی گئی اور مرحلہ وار فیڈرز کو دوبارہ متحرک کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ فی الحال مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے بجلی بحال کر دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔

ترجمان کیسکو کا کہنا تھا کہ مکران ڈویژن کے تین اہم اضلاع—گوادر، کیچ اور پنجگور—کو ایران سے روزانہ تقریباً 200 میگاواٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے، اور اس تعطل سے ان علاقوں میں فوری متبادل کی ضرورت پیش آئی۔

مزید بتایا گیا کہ ایران سے بجلی کی دوبارہ فراہمی کے سلسلے میں ایرانی حکام سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے، تاکہ جلد از جلد معمول کی صورتحال بحال کی جا سکے۔ کیسکو نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران سے بجلی بحال ہوتے ہی مکران کے تمام علاقے مکمل طور پر معمول پر آ جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پینٹاگان کی رپورٹ نے ٹرمپ پر بجلی گرادی، امریکی صدر اپنے ہی میڈیا پر برس پڑے
  • وزیراعظم کی ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب جلد مکمل  کرنے کی ہدایت
  • وزیر اعظم نے ملک بھر میں بجلی کے اسمارٹ میٹرز جلد نصب کرنے کی ہدایت کردی
  • وزیر اعظم کی ملک بھر میں بجلی کے اسمارٹ میٹرز جلد نصب کرنے کی ہدایت
  • ملک بھر میں بجلی کے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب مکمل کرکے جلد رپورٹ پیش کی جائے؛ وزیراعظم
  • بجلی اصلاحات پر وزیراعظم کا سخت ایکشن:ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز لگانے کی ہدایت
  • وزیر اعظم کی ملک بھر میں جلد بجلی کے اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کی ہدایت
  • وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا
  • ایران سے بجلی منقطع، مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے بجلی بحال