نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو خوشخبری سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کر دی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی اوسط ٹیرف میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کمی منظور کر لی ہے۔
نیپرا کے فیصلے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا ملٹی ایئر ٹیرف 34 روپے فی یونٹ ہوگا، نیپرا نے باضابطہ اعلان کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی۔ وفاقی حکومت سبسڈی کے فیصلے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
یاد رہے کہ نیپرا نے گزشتہ روز آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے پاور پرچیز پرائس کا فیصلہ جاری کیا تھا۔ نیپرا نے نیشنل اوسط پاور پرچیز پرائس میں ایک روپے 2 پیسے فی یونٹ کی کمی کی منظوری دی تھی۔
دوسری طرف ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے، نیپرا اتھارٹی 30 جون کو درخواست پر سماعت کرے گا، سی پی پی اے کے مطابق مئی میں 12 ارب 75 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی، بجلی کی لاگت 7 روپے 49 پیسے فی یونٹ رہی، جب کہ مئی کے لیے ریفرنس لاگت 7 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔
مزیدپڑھیں:’نواز شریف کو مائنس کرنے والا خود پارٹی اور گھر سے مائنس ہوگیا‘
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پیسے فی یونٹ نیپرا نے کے لیے
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ بیٹا سمیت 3 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں باپ بیٹا سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پہلا واقعہ محمود آباد 6 نمبر کے علاقے میں پیش آیا جہاں بسم اللہ چکن کارنر نامی دکان پر بیٹھے باپ اور بیٹے پر فائرنگ کی گئی۔
زخمیوں کی شناخت 48 سالہ ندیم اور 18 سالہ حذیفہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کو سینے جبکہ اس کے والد کو ٹانگ پر گولی لگی۔ زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعہ ممکنہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے، تاہم ٹیپوسلطان پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا اور امکان ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہو۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسرا واقعہ سپر ہائی وے کے علاقے اللہ بخش گوٹھ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان عمر زخمی ہوا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کو ٹانگ پر گولی لگی اور اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس واقعے کو بھی ابتدائی طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت قرار دیا جا رہا ہے۔