کراچی: یکم جون سے ابتک 57 کم شدت کے زلزلے ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
محکمۂ موسمیات کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں یکم جون 2025ء سے اب تک 57 کم شدت کے زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
ترجمان محکمۂ موسمیات کے مطابق نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر حالیہ زلزلے کے جھٹکوں کی سرگرمی کی نگرانی کر رہا ہے۔
ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی مسلسل زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز رہا ہے کراچی کے علاقے ملیر کے قریب آج پھر زلزلہ آیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 1.
ترجمان محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ زلزلوں کا یہ سلسلہ لانڈھی فالٹ لائن کی سرگرمی کے باعث سامنے آیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ جھٹکے معمولی نوعیت کے ہیں اور زلزلہ خیز علاقوں میں عام ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موسمیات کے
پڑھیں:
میئر کراچی نے گرین لائن پراجیکٹ پر سٹی وارڈنز بھیج کر کام بند کروادیا، ترجمان وفاقی حکومت
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ بیرسٹر راجا خلیق الزمان انصاری نے دعویٰ کیا کہ گرین لائن منصوبے پر جاری کام میئر کراچی نے سٹی وارڈنز بھیج کر رکوا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا تھا اور اگر رکاوٹیں نہ آئیں تو جون 2026 تک مکمل ہوسکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ گرین لائن کا دوسرا مرحلہ 2035 سے پہلے مکمل نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت نے ساڑھے پانچ ارب روپے مختص کیے ہیں اور اس منصوبے کا دوسرا فیز “کامن کوریڈور” ہے جس پر مستقبل میں تمام بی آر ٹی بسیں چلیں گی۔
راجا خلیق الزمان انصاری نے کہا کہ گرین لائن وفاقی حکومت کا فنڈڈ منصوبہ ہے جس کا آغاز 2016 میں نواز شریف نے کیا تھا۔ 10 مارچ 2025 کو یہ سندھ حکومت کے حوالے کیا گیا اور اب روزانہ کے مسافروں کی تعداد 52 ہزار سے بڑھ کر 82 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق کراچی کو معیاری ٹرانسپورٹ سہولت دینا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت اور میئر آفس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کرتے ہوئے کراچی کی خدمت کے لیے مل جل کر آگے بڑھا جائے۔