کراچی: حسن اسکوائر کے قریب موبائل فون کا تاجر لٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب موبائل فون کے تاجر کو لوٹ لیا گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔
مدعی تاجر کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان 15 ہزار سعودی ریال، 3 ہزار درہم، موبائل فون اور قیمتی سامان چھین کر لے گئے۔
کراچی کے علاقے صدر میں موبائل فون مارکیٹ کے باہر تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
متاثرہ تاجر نے بتایا کہ میں بیرونِ ملک جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی میں ایئر پورٹ جارہا تھا، ملزمان آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو اتار کر گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان کی جانب سے چھینی گئی آن لائن ٹیکسی حب چوکی سے برآمد کر لی گئی ہے، پولیس نے کار سوار افراد کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تھا، جس پر ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی اور کار چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق آن لائن ٹیکسی سے موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا ن لائن ٹیکسی موبائل فون
پڑھیں:
کراچی، میمن گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دو زخمی سمیت تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی جبکہ تینوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان حاجی اور محمد موسیٰ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ تیسرے ملزم ممتاز علی کو تھانے منتقل کیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، لوٹے گئے موبائل فونز، نقدی رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔
ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کی نیت سے علاقے میں گشت کر رہے تھے۔