کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں کل سے بارش کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے جنوبی و شمالی اضلاع میں مون سون ہواؤں کا سلسلہ کل سے سرگرم ہو رہا ہے، جب کہ کراچی میں 27 جون سے باضابطہ بارشوں کا آغاز متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت مون سون ہوائیں ملک کے شمالی اور وسطی حصوں میں داخل ہو چکی ہیں اور آئندہ چند روز میں ان ہواؤں کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم بھی شمالی علاقوں میں سرگرم ہے، جو کل سے مزید فعال ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، بدین اور دادو میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ جب کہ جمعے کے روز سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور اور گھوٹکی میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
کراچی کے موسم سے متعلق پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ تین روز تک شہر کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور فضا میں نمی کا تناسب زیادہ رہے گا۔ جمعرات کو شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے، جب کہ جمعے کی شام گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو کراچی میں آندھی اور تیز بارش متوقع ہے، جبکہ شہر کا درجہ حرارت آئندہ دو روز کے دوران 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں
پڑھیں:
گورنر سندھ سے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف کی ملاقات، تجارت سمیت دوطرفہ تعاون پر گفتگو
گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور سرحدی تعاون کے شعبوں میں پیش رفت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے گورنر سندھ کی میزبانی اور گرمجوش استقبال پر اظہارِ تشکر کیا اور گورنر سندھ کو مشہد میں ملاقات کی خصوصی دعوت بھی دی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ، معاشی تعاون، علاقائی روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم، کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل اور دیگر سفارتی حکام بھی موجود تھے۔
گورنر سندھ نے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید وسعت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور سرحدی تعاون کے شعبوں میں پیش رفت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے گورنر سندھ کی میزبانی اور گرمجوش استقبال پر اظہارِ تشکر کیا اور گورنر سندھ کو مشہد میں ملاقات کی خصوصی دعوت بھی دی۔