نئے اسلامی سال کا آغاز: سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض: سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے اور نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز کل سے ہوگا۔
اس قبل ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں نئے سال کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں غلاف کعبہ ’کسوہ‘ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، غلاف کعبہ کی منتقلی کے لیے خصوصی ٹریلر اور سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔کسوہ کی تیاری کے لیے مخصوص پانی اور اعلیٰ معیار کا خام ریشم استعمال ہوا۔جبکہ 24 قیراط سونا، چاندی کے دھاگے سے کشیدہ کاری کی جاتی ہے، قرآنی آیات کو انتہائی نفاستم انجینئرنگ کے اصولوں کے تحت کپڑے پر چھاپا گیا ہے۔
سال بھر کی محنت کا نتیجہ خانہ کعبہ کے غلاف کی شکل میں سامنے آتا ہے جبکہ اتارے گئے غلاف کعبہ سے سونے کے حصے الگ کرکے محفوظ کیے جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا گیا ہے
پڑھیں:
سعودی عرب‘ قوانین کی عدم پیروی پر پیٹرول فراہم نہ کرنیکا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض: سعودی عرب میں سلامتی کے ضوابط کی عدم پیروی کے صارفین کو پیٹرول فراہم نہ کیے جانے کے احکامات جاری۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں وزارتِ توانائی نے پیٹرول پمپوں کی انتظامیہ کو کہا ہے کہ سلامتی ضوابط پر عمل نہ کرنے والے صارفین کو پیٹرول فراہم نہ کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق گاڑی میں پیٹرول بھرواتے وقت انجن لازمی بند کرنا ہوگا۔
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ نئے ضوابط کا مقصد عوامی سلامتی اور نظم و ضبط کا خیال رکھنا ہر ایک کی ذمے داری ہے۔ اسٹیشن پر پیٹرول بھروانے کے لیے گاڑیوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو علحدہ کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات نہ ہوں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ صارفین کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ مخصوص راستے کا ہی انتخاب کریں۔