نئی نسل کو منشیات سے پاک معاشرہ دے کر رہیں گے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے کہا ہے کہ منشیات سے پاک معاشرہ نئی نسل کا حق ہے اور یہ حق انہیں دے کر رہیں گے۔
منشیات کے استعمال و غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف عالمی دن پر پیغام میں وفاقی وزیر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا خطرہ ہر معاشرے کیلئے چیلنج بن چکا ہے، اقوام عالم کو مشترکہ اقدامات سے منشیات کے استعمال کے آگے بند باندھنا ہوگا، پاکستان اس جنگ میں دنیا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔
لاہور میں 262 ٹریفک حادثات ؛340 افراد زخمی
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نیشنل اینٹی نارکوٹکس پالیسی کے تحت منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف جامع اقدامات کئے ہیں اور اے این ایف کا اس ضمن میں کردار قابل ستائش ہے، اے این ایف کے افسران اور جوانوں نے منشیات سے پاک معاشرے کی جدوجہد میں قیمتی جانیں قربان کی ہیں، اے این ایف کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم تمام شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے یہ جنگ اپنے خون سے لڑی، یہ عزم ہماری اجتماعی طاقت کی علامت ہے، منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے سب کو شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا۔
یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
محسن نقوی نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرہ نئی نسل کا حق ہے اور یہ حق انہیں دے کر رہیں گے، منشیات فروش انسانیت اور نوجوان نسل کے بدترین دشمن ہیں، ایسے عناصر کو نشان عبرت بنانے کا قومی عزم رکھتے ہیں، آئیے منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف ہم ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے اپنی کاوشوں کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کریں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: منشیات کے استعمال منشیات سے پاک محسن نقوی
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان شرانگیز وقابل مذمت، معافی مانگیں،محسن نقوی
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے سکیورٹی فورسز کے بارے میں شرانگیز بیان کی پرزور مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں کے بارے میں بے بنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے، وطن کے امن کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے جری افسروں اور جوانوں کے بارے میں ایسا بیان کوئی محب وطن نہیں دے سکتا۔
محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے، فورسز کی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا اور قوم معترف ہے، سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں نے قیمتی جانیں قربان کرکے امن کی آبیاری کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اُس صوبے کے وزیر اعلیٰ نے احسان فراموشی کی حدیں پار کی ہیں جہاں سکیورٹی فورسز کے جوان سب سے زیادہ شہید ہوئے، کوئی بھی محب وطن ایسا بیان دینے کے بارے سوچ بھی نہیں سکتا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سکیورٹی فورسز کے خلاف اشتعال انگیزی پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔