data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان آئندہ ماہ جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔

اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔

اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران سفیر عاصم افتخار نے سیکرٹری جنرل کو جولائی میں سلامتی کونسل کے لیے مرتب کردہ مجوزہ ورک پلان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

سفیر عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی صدارت کو ایک شفاف، مشاورتی اور کھلے انداز میں نبھائے گا تاکہ عالمی سطح پر مؤثر مکالمے اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل گوتریس اور سفیر عاصم افتخار کے درمیان سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود اہم اور فوری نوعیت کے عالمی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔ اس میں مشرق وسطیٰ کی خراب ہوتی صورتحال، افریقہ، یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکا میں حالیہ پیش رفت، اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کے ذریعے امن و استحکام کے قیام میں سلامتی کونسل کے کردار پر بھی بات چیت شامل تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سفیر عاصم افتخار سلامتی کونسل اقوام متحدہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وزیراعظم کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے، منظوری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر بھیجی گئی سمری پر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شفقت علی خان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے، شفقت علی خان اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ اس سے پہلے پاکستان کے پولینڈ اور روس میں سفیر رہ چکے ہیں۔

عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو روس میں نیا سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دیدی: نجی ٹی وی 
  • وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی
  • غزہ پر اسرائیلی کنٹرول کا منصوبہ خطے میں نئےالمیہ کو جنم دے گا، اقوام متحدہ
  • سلامتی کونسل: پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کی شدید مخالفت
  • سلامتی کونسل کا اجلاس، پاکستان کی غزہ پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت
  • غزہ میں انٹرنیشنل پروٹیکشن فورس تعینات کی جائے، پاکستانی مندوب کا سیکیورٹی کونسل میں خطاب
  • غزہ پر اسرائیلی قبضے کے اعلان کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری
  • غزہ سٹی پر اسرائیلی قبضے کا منصوبہ، اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب
  • اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے منصوبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس آج ہوگا
  • غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب