منہاج القرآن علما کونسل کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام صرف اسلامی مہینے کا آغاز نہیں بلکہ صبر، قربانی، وفا، حق اور عدل کا درس دینے والا محترم مہینہ ہے۔ حضرت امام عالی مقام کی دین مصطفوی کیلئے عظیم قربانی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ ملکی یکجہتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور باہمی رواداری کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے مقدس مہینے کی آمد کے حوالے سے منہاج القرآن علماء کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی صدر منہاج القرآن علما کونسل علامہ مفتی غلام اصغر صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں علماء کونسل کے مرکزی، صوبائی وضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منہاج القرآن علماء کونسل ملک کے تمام شہروں میں یکم تا 10 محرم ’’پیغام امام حسین علیہ السلام و اتحاد امت‘‘ کانفرنسز منعقد کرے گی۔ اجلاس میں منہاج القرآن علماء کونسل کی طرف سے اپیل کی گئی کہ محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام وحدت، یگانگت، یکجہتی اور اخوت و بھائی چارے کا جذبہ پیدا کرتے ہوئے اس محترم مہینے کو امن و سکون سے گزارنے کا پیغام دیں تاکہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے امن، یگانگت اور اخوت اور بھائی چارے کے حقیقی پیغام کو زندہ کیا جا سکے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی غلام اصغر صدیقی نے کہا کہ کربلا کا پیغام ہے کہ ہمیشہ حق کیلئے اُٹھو۔ محرم الحرام صرف اسلامی مہینے کا آغاز نہیں بلکہ صبر، قربانی، وفا، حق اور عدل کا درس دینے والا محترم مہینہ ہے۔ حضرت امام عالی مقام کی دین مصطفوی کیلئے عظیم قربانی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ ملکی یکجہتی، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور باہمی رواداری کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ ہمیں چاہئے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے رویوں میں صبر، اخلاق اور رواداری کو فروغ دیں۔ مرکزی ناظم منہاج القرآن علما کونسل علامہ اشفاق علی چشتی نے تمام مکاتب فکر کے علما کرام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران ایسا خطبہ اور پیغام دیں جو محبت، بھائی چارے اور امن کا ذریعہ بنے۔

علامہ اشفاق چشتی نے کہا کہ اس محترم مہینے کو عظمت اہلبیؑت کے طور پر منائیں۔ خاندان رسول نے مقدس جانوں کا نذرانہ دے کر قرآنی احکامات کا تحفظ کیا، محرم الحرام عبادت، ایثار، تحمل اور برداشت کا مہینہ ہے۔ امن و امان برقرا رکھنے کیلئے سب کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ محرم کا پیغام اتحاد بین المسلمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلبیتؑ کی قربانیاں پوری انسانیت کیلئے تھیں۔ محرم الحرام ہمیں شہدائے کربلا کی شہادتوں کیساتھ ساتھ ان کے مشن اور جدوجہد کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ ظلم کے سامنے ڈٹ جانا، ظالم اور جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا درس کر بلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا میں حسینی امن پسندی نے یزیدی دہشتگردی کو شکست دی تھی۔ علمائے کرام علمی، عملی، تحریری اور تقریری طور پر اس مقدس مہینے میں اخوت، محبت اور رواداری کو فروغ دے کر دوسروں کی اصلاح کرنے کی کوشش کریں۔ بزرگان دین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کی بات کریں تاکہ امت مسلمہ انتشار سے محفوظ رہے اور پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کر سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: منہاج القرا ن علما محرم الحرام علماء کونسل نے کہا کہ کا پیغام

پڑھیں:

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان 7 روزہ دورے پر عراق روانہ ہو گئے

گورنر پنجاب پہلے نجف اشرف پہنچیں گے جہاں وہ شیرخدا، داماد رسول، حضرت علی  المرتضیٰ علیہ سلام کے روضہ مبارک سمیت دیگر مقامات مقدسہ پر حاضری دیں گے۔ نجف سے پیدل کربلا جائیں گے، جہاں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ ہائے مبارکہ پر حاضری دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان 7 روزہ دورے پر عراق روانہ ہو گئے۔ گورنر پنجاب اپنے دورہ کے دوران اربعین حضرت امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا کے سلسلے میں نجف اشرف سے کربلا  معلیٰ تک ہونیوالی تاریخی مشی میں حصہ لیں گے۔ گورنر پنجاب پہلے نجف اشرف پہنچیں گے جہاں وہ شیرخدا، داماد رسول، حضرت علی  المرتضیٰ علیہ سلام کے روضہ مبارک سمیت دیگر مقامات مقدسہ پر حاضری دیں گے۔ نجف سے پیدل کربلا جائیں گے، جہاں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ ہائے مبارکہ پر حاضری دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کی آزادی کا احترام ہمارے خون میں شامل، ترقی کیلئے ہمیشہ مصروف رہیں، خالد مقبول
  • نقالی ویڈیوز بنانے والوں کیلئے سخت پیغام پر ساحر لودھی مہوش حیات کے شکر گزار، آبدیدہ ہوگئے
  • کربلا - نجف روڈ پر زہریلی گیس کا اخراج: سینکڑوں زائرین کو تنفس میں مشکلات
  • کربلا میں کلورین گیس کا اخراج، 600 سے زائد زائرین متاثر
  • کربلا میں پاکستانی زائرین کے لئے موکب ام المومنین خدیجہ الکبریؑ کا قیام
  • گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان عراق کے 7 روزہ دورے پر روانہ
  • گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان 7 روزہ دورے پر عراق روانہ ہو گئے
  • قوم اپنے شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، صدرِ مملکت کا میجر طفیل محمد شہید کو خراجِ عقیدت
  • میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کو دلیر قوم ہمیشہ یاد رکھے گی،وزیرداخلہ
  • شیر افضل مروت نے وطن واپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے پیغام جاری کردیا