Islam Times:
2025-11-09@08:46:57 GMT

حمایت ایران ریلی کراچی میں والدین کے ہمراہ شریک معصوم بچے، ویڈیو رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کمسن بچوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

عالمی دہشت گرد امریکا، اسرائیل و بھارت کی جارحیت کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر تک عظیم الشان مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ملت جعفریہ پاکستان کے رہنماؤں نے کی۔ ریلی کا آغاز نمائش چورنگی مزار قائدؒ سے ہوا، ریلی میں خواتین، بزرگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شرکت کی اور جمہوری اسلامی ایران سے یکجہتی اور صہیونی اسرائیل سے نفرت کا اظہار کیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں معصوم و کمسن بچوں نے بھی اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی۔ والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کمسن بچوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر اپنی محبت کا اظہار کیا، کمسن بچوں نے جمہوری اسلامی ایران کی قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی جدوجہد میں شریک ہونے اور صہیونی اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے مظلوم ایرانی بچوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کمسن بچوں نے والدین کے ریلی میں

پڑھیں:

27 ویں آئینی ترمیم : وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ،وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے  

ویب ڈیسک:27 ویں آئینی ترمیم کے بعض نکات پر اختلافات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا۔

 وزیراعظم باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کریں گے، تمام کابینہ ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کر دی گئی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی اور دیگر اتحادیوں نے حکومت کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔

 آئینی مسودہ آج سینیٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا۔

ڈالر کی قیمت میں کمی

 ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کے بیشتر نکات پر اتفاق رائے ہو چکا، ایک دو نکات پر سیاسی جماعتوں میں مشاورت جاری ہے۔

 واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے اعتراض کے بعد حکومت کا 27 ویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑنے کا عندیہ دیا ہے، پیپلزپارٹی کے گرین سگنل کے بعد مسودہ کو حتمی شکل دی جائے گی، پیپلز پارٹی کی تجاویز کو بھی حتمی مسودہ میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح میں نمایاں اضافہ
  • 27 ویں آئینی ترمیم : وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ،وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے  
  • حصول علم میں اصل رکاوٹ
  • سندھ، بچوں کی ویکسینیشن مہم کے دوران پروپیگنڈا و ویکسین نہ پلانے والوں کیخلاف کارروائی
  • ڈاکٹر باقر قالیباف کراچی پہنچ گئے، اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے استبال کیا
  • سندھ، بچوں کو حفاظتی ویکسین نہ پلانے والوں کو1 ماہ قید،50 ہزار یا 1لاکھ جرمانہ ہوگا
  • سندھ، بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن مہم کے دوران پروپیگنڈا اور ویکسین نہ پلانے والوں کے خلاف کارروائی
  • آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی بیٹیوں کیساتھ نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل
  • آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • نادرا کا 18 سال سے زائد عمر بچوں کے والدین کیلئے پیغام