متھیرا ایک مرتبہ پھر بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
مشہور میزبان اور اداکارہ متھیرا ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہوگئیں۔
ان دنوں متھیرا ایک نجی ٹی وی پر پروگرام کر رہی ہیں جہاں وہ سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کرتی ہیں۔ تاہم ان کے حالیہ پروگرام کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر بولڈ لباس کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
متھیرا نے پروگرام میں ایک فٹنگ باڈی کون لباس زیب تن کیا، جس میں ان کی ٹانگیں نمایاں نظر آئیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے لباس کو ٹی پروگرام کے لحاظ سے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کئی صارفین نے ان پر تنقید کی ہے۔
بعض صارفین نے اسے پاکستانی ثقافت اور اسلامی اقدار کے منافی قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا، "اگر یہ پاکستان میں ہو رہا ہے تو استغفراللہ، ہم بیرونِ ملک ہو کر بھی اپنی اقدار کی حفاظت کرتے ہیں۔” کئی افراد نے حکومت سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب کچھ افراد نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید متھیرا پینٹ پہننا بھول گئی تھیں۔ یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب متھیرا کو بولڈ لباس پر ٹرول کیا گیا ہو وہ اس سے قبل بھی اسی وجہ سے موضوعِ بحث رہ چکی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا منفرد انداز، خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا
سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک پُرخلوص اور دلچسپ ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جب انہوں نے اپنی خوشبو لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کر دیا۔
معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک باصلاحیت خاتون نے مریم نواز شریف کی تصویر کے ساتھ ایک پرفیوم بطور خراجِ تحسین لانچ کیا۔ یہ انوکھا اور تخلیقی اقدام سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر ردعمل دیتے ہوئے ہنستے ہوئے انداز میں کہا کہ مجھے بھی ایک پرفیوم چاہیے۔ان کا یہ پیغام نہ صرف وائرل ہو گیا بلکہ عوام نے بھی بڑی تعداد میں اس اقدام کو سراہا۔
مریم نواز کا خوشگوار انداز سوشل میڈیا صارفین کو بے حد پسند آیا۔ صارفین نے خاتون کی تخلیقی سوچ اور وزیراعلیٰ کے عوامی انداز کو سراہا ۔