دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 ) دہلی کی تہاڑجیل میں قید ممتازکشمیری حریت پسند راہنما شبیر احمد شاہ کے خاندان اور کشمیری راہنماﺅں نے کینسرکے مرض کی تشخیص کے بعد ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے متعدد عارضوں میں مبتلا شبیر شاہ کو 2017 میں انڈیا کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ یا ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا.

(جاری ہے)

کشمیری راہنما کی بیٹی سحر شبیر شاہ نے سوشل میڈیا پر ان کے مناسب علاج اور خاندان کو ان تک رسائی کی اپیل کی ہے جس کے بعد کئی سیاسی راہنماﺅں نے انڈین حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ کو انسانی بنیادوں پر رہا کر دیا جائے سحر شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو سال سے ایک فون کال بھی کرنے کی اجازت نہیں دی گئی.

انہوں نے کہا کہ میرے والد شدید بیمار ہیں، کئی سرجریاں تجویز کی گئی ہیں لیکن نہ مناسب علاج دستیاب ہے اور نہ میڈیکل رپورٹس تک رسائی انہوں نے اپنی اپیل کو ایک بیٹی کی فریاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی سیاسی بیان نہیں نہ ہی کوئی قوم دشمن بات ہے، یہ انصاف، ہمدردی اور بنیادی انسانی اقدار کی پاسداری کے لیے ایک فوری اپیل ہے. انہوں نے کہاکہ اگر آپ کا دل ابھی بھی دھڑکتا ہے تو میری بات سنیں، کیونکہ اس بار بھی خاموشی جیت گئی تو یاد رکھیں، آپ کو بتایا گیا تھا، آپ جانتے تھے اور آپ نے پھر بھی آنکھیں چرا لیں شبیر شاہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا ہے کہ ابتدائی تشخیص سے پتہ چلا ہے کہ وہ کینسر میں مبتلا ہیں اور انہیں فوری علاج کی ضرورت ہے.

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے انڈین حکومت پر زور دیا کہ اگر شبیر شاہ کو کوئی لاعلاج بیماری لاحق ہے تو انہیں پیرول پر رہا کر دیا جائے تاکہ اس مشکل گھڑی میں ان کا خاندان ان کا خیال رکھ سکیں اگر شبیر شاہ کو جیل میں کچھ ہوگیا تو یہ کشمیر میں ایک نیا تنازع ہوگا. میرواعظ عمرفاروق، سجاد غنی لون، محمد یوسف تاریگامی اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی انڈین وزارت داخلہ سے اپیل کی ہے کہ اگر شبیر شاہ کو رہا نہیں کیا جاتا تو کم از کم انہیں گھر میں نظربند رکھا جائے تاکہ ان کا علاج ممکن ہو.

یادرہے کہ 2017 سے تہاڑ اور انڈیا کی دیگر جیلوں میں درجنوں حریت پسند رہنما قید ہیں ان میں 63 سالہ آسیہ اندرابی، 59 سالہ محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، آفتاب ہلالی شاہ عرف شاہدالاسلام اور بارہمولہ کے رکن پارلیمان عبدالرشید شیخ شامل ہیں ان میں سے آسیہ اندرابی اور یاسین ملک بھی کئی برسوں سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں. 

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شبیر شاہ کو میں مبتلا انہوں نے

پڑھیں:

کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں

فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص وقاص احمد نے بیوٹی پارلر پر جا کر سابقہ بیوی مسرت بی بی اور جواں سال بیٹی ایمان فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا جس سے مسرت بی بی جسم پر تیزاب پڑنے سے بری طرح جھلس گئی جبکہ ایمان فاطمہ معمولی زخمی ہوئی۔ دریں اثناء ایس ایچ او کوٹ عبدالمالک نے بتایا ہے کہ ملزم وقاص احمد نشہ کا عادی ہے۔ وقوعہ کے وقت وقاص احمد اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو ملنے کی خاطر سابقہ بیوی مسرت بی بی کے بیوٹی پارلر پر آیا جہاں مسرت بی بی نے بیٹی کو ملانے سے انکار کر دیا۔ ملزم شیخوپورہ کے قریب قصبہ بھکھی میں رہ رہا ہے جس کو گرفتار کرنے کی خاطر اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: ماں دوسرے شوہر کے ساتھ چلی گئی، عدالت کے باہر 8 بیٹیاں روتی رہیں، ویڈیو وائرل
  • کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
  • پشاور: پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی اور لڑکا قتل
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
  • کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم