سندھ میں امن و امان کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئی ہے، وزیرِاعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کے دوران مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور کے پی میں زیادہ دہشت گردی ہے، جہاں تک ہمارے کارناموں کی بات ہے الیکشن میں ہمیں تاریخی ووٹ ملے، ہمارے کارناموں کی وجہ سے عوام نے ہمیں ریکارڈ ووٹ دیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئی ہے، ماضی میں کراچی میں دہشت گردی تھی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے بجٹ منظور کر لیا ہے، بجٹ کے بعد اب بہتری آئے گی، پیپلز پارٹی پارلیمانی کمیٹی نے آج فیصلہ کیا کہ وفاقی بجٹ کو بھی سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر اور سندھ کے مسائل پر بھی پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں اغوا کے واقعات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے، سندھ حکومت امن و امان کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کر رہی ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور کے پی میں زیادہ دہشت گردی ہے، جہاں تک ہمارے کارناموں کی بات ہے الیکشن میں ہمیں تاریخی ووٹ ملے، ہمارے کارناموں کی وجہ سے عوام نے ہمیں ریکارڈ ووٹ دیے۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہوا۔ اس سے قبل وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس کے دوران ٹریٹمنٹ پلانٹ ون کا تمام الیکٹریکل کام اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ خصوصی اجلاس میں سی ای او واٹر کارپوریشن اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ایس تھری پروجیکٹ پر بریفنگ دی۔ ترجمان وزیرِاعلیٰ سندھ کے مطابق ایس تھری کے تحت ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ٹی پی ون اور ٹی پی 4 قائم کیے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہمارے کارناموں کی مراد علی شاہ نے وزیر اعلی کہا کہ
پڑھیں:
وزیرِ اعظم کا گوادر کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر میں پانی کی قلت پر اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر کے پانی اور برقی مسائل کے دیرپا حل کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ وفاقی وزیرِ پاور ڈویژن، منصوبہ بندی کمیشن، متعلقہ سیکریٹریز 15 اگست کو گوادر پہنچیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دفتری اوقاتِ کار اور وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکم دیا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی مشاورت سے گوادر کے شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گوادر کے آبی مسائل، چیلنجز اور جاری اقدامات پر وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ برقی عدم استحکام اور ایران سے بجلی کی بندش کے باعث ڈی سیلینیشن پلانٹ کی بلا تعطل فعالیت میں مشکلات ہیں۔
انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ خضدار سے گوادر قومی گرڈ لائن کی ناقص منصوبہ بندی کے سبب وولٹیج مستحکم نہیں رہتا، گوادر کے پانی کے مسائل کے پائیدار حل کے لیے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ خضدار تا گوادر نیشنل گرڈ لائن کا ازسرِنو جائزہ لے کر ضروری اصلاحات کی جائیں، پاور ہاؤس اور جنریٹر کے ذریعے ڈی سیلینیشن پلانٹ چلانے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔