سندھ میں امن و امان کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئی ہے: مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئی ہے، ماضی میں کراچی میں دہشت گردی تھی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے بجٹ منظور کر لیا ہے، بجٹ کے بعد اب بہتری آئے گی، پیپلز پارٹی پارلیمانی کمیٹی نے آج فیصلہ کیا کہ وفاقی بجٹ کو بھی سپورٹ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر اور سندھ کے مسائل پر بھی پیش رفت ہوئی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں اغوا کے واقعات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے، سندھ حکومت امن و امان کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کر رہی ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور کے پی میں زیادہ دہشت گردی ہے، جہاں تک ہمارے کارناموں کی بات ہے الیکشن میں ہمیں تاریخی ووٹ ملے، ہمارے کارناموں کی وجہ سے عوام نے ہمیں ریکارڈ ووٹ دیے۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہوا۔
اس سے قبل وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس کے دوران ٹریٹمنٹ پلانٹ ون کا تمام الیکٹریکل کام اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
خصوصی اجلاس میں سی ای او واٹر کارپوریشن اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ایس تھری پروجیکٹ پر بریفنگ دی۔
ترجمان وزیرِاعلیٰ سندھ کے مطابق ایس تھری کے تحت ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ٹی پی ون اور ٹی پی 4 قائم کیے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے کہا کہ
پڑھیں:
ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ، ادائیگیوں سے صورتحال بہتر ہوگی، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم جیسے جیسے ان کی ادائیگیاں ہوں گی، معاشی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔
راولپنڈی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ نجی شعبے کے قرضوں میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی معیشتوں میں تاجروں کا اہم کردار ہے اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی ہے۔ تقریب کے آغاز میں انہوں نے پوری قوم کو معرکۂ حق میں کامیابی اور جشنِ آزادی کی مبارکباد بھی دی۔
خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں