شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر سنگین الزامات، فساد کی جڑ قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں پارٹی کمزور کرنے کا ذمہ دار اور فساد کی جڑ قرار دے دیا۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی سے عمران خان کو سائیڈ لائن کرنے میں کسی رہنما اور لیڈر نے کردار ادا نہیں کیا بلکہ یہ کام خود علیمہ خان نے کیا، انہوں نے جنید اکبر خان کو بھی علیمہ خان نے کال کر کے جھاڑ پلائی جبکہ علی اصغر خان کو بھی کال کی گئی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا بھی صرف عمران خان کے ساتھ ہے، علیمہ خان نے سوشل میڈیا پر کے پی قیادت کے خلاف مہم چلوائی اور کہا ہے کہ وہ پارٹی و قیادت کے درمیان طلاق کروائیں گی۔
شیر افضل مروت نے دعوی کیا کہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وہ علی امین گنڈا پور سمیت بجٹ پاس کرنے والے دیگر لوگوں کو تختہ مشق بنائیں گی اور کے پی قیادت و کارکنوں کے درمیان طلاق کروائیں گی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین کو تختہ مشق بنا دیا گیا، جنید اکبر آجکل نشانے پر ہیں، سوشل میڈیا پر مہم ہے، آخر کیوں؟ ہر اس لیڈر کی سوشل میڈیا کے ذریعے جو پشتون ہے۔ آج پنجاب سے کارکنان لاکر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی قیادت کو گالیاں پڑوائی گئیں اور تشدد کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج میں خیبرپختونخوا سے لاکھوں لوگوں نے شرکت کی اور شہید ہونے والے تمام 14 کارکنان بھی خیبرپختونخوا سے تھے، سوشل میڈیا والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے پی کی قیادت کو عبرت کا نشان بنائیں۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آج نشانہ بننے والی قیادت اگر میرے ساتھ کھڑی ہوتی تو یہ آج محفوظ ہوتے ۔شاید اب انکو احساس ہوجائے، پی ٹی آئی کے ورکرز کو کہنا چاہتا ہوں کہ اگر اس طرح سے کچھ حاصل ہوسکتا تو پارٹی مضبوط و مستحکم ہوتی۔شیر افضل مروت نے کہا کہ اگر یہی سلسلہ رہا تو مستقبل میں کوئی بھی ورکر قیادت کے ساتھ باہر نہیں نکلے گا اور نہ ہی یقین کرے گا، یہ کوششیں پارٹی کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں اور ان کی میں شدید مذمت کرتا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ اس کے بعد میرے خلاف بھی مہم چلائی جائے گی کیونکہ ان کی یہی اوقات اور روش رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا کہ کے پی کے لوگ انہیں پہچانیں، آپ پر ہی حملے ہورہے ہیں، بجٹ پاس کرنا گناہ کبیرہ ہوگیا، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کس کی ہے؟ یہ شوشہ چھوڑا گیا کہ خان نے بجٹ کو اپنی ہدایت سے مشروط کیا۔انہوں نے کہا کہ دوسرا وار یوں ہوا کہ عمران خان کی بنائی ہوئی سیاسی کمیٹی جس نے بجٹ کی منظور دی اور پھر اسپیکر کے پی نے اس فیصلے کے تحت ایوان کی کارروائی کی انہیں بھی نشانے پر رکھ لیا گیا ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ بجٹ پاس کرنا خیبرپختونخوا کے ایم پی ایز اور عوام کا حق ہے، اس حرکتوں سے نفرتیں، شک و شبہات پیدا کیے جارہے ہیں تا کہ پارٹی قیادت کو مزید ٹھکانے لگایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ میں آج بھی دوٹوک انداز میں کہنا چاہتا ہوں کہ خیبرپختونخوا عمران خان کا ہے اور وہاں کے ورکرز صرف عمران خان کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی کا کوئی رشتے دار لیڈر بننے کی کوشش نہ کرے، عمران خان کی بیگم اور بہن صرف رشتے دار ہونے کی حیثیت سے انتہائی قابل احترام ہیں اور ان کا پی ٹی آئیس ے کوئی تعلق نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ اور نیتن یاہو کا غزہ جنگ 2 ہفتوں میں ختم کرنے پر اتفاق، برطانوی اخبار کا دعوی ٹرمپ اور نیتن یاہو کا غزہ جنگ 2 ہفتوں میں ختم کرنے پر اتفاق، برطانوی اخبار کا دعوی آئندہ 48گھنٹے میں ملک بھر میں بارشوں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور اتوار 6 جولائی کو ہوگا قومی اسمبلی اجلاس، وزیرِاعظم نے پی ٹی آئی رہنماوں سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا حماس پر امداد قبضے میں لینے کاالزام، اسرائیل نے غزہ میں امداد کا داخلہ روک دیا پنجاب کا بجٹ ایوان میں کثرت رائے سے منظور، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت علیمہ خان

پڑھیں:

ایلون مسک کے والد پر بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

معروف ارب پتی اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کے والد ایریل مسک پر بچوں اور سوتیلی اولاد کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زبانی جنگ کے بعد ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، امریکی صدر نے تفصیل بھی بتادی

نیویارک ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ایریل مسک پر 5 بچوں اور سوتیلے بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کا الزام ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مبینہ زیادتیاں جنوبی افریقہ اور کیلیفورنیا میں ہوئیں؎ جن کے شواہد میں پولیس اور عدالتوں کے ریکارڈز، سوشل ورکرز کی رپورٹس، ذاتی خطوط اور خاندانی انٹرویوز شامل ہیں۔

دہائیوں پر محیط الزامات

یہ پہلا موقع نہیں جب ایریل مسک پر اس نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہوں۔ ان پر سنہ 1993 میں پہلی بار الزام لگا تھا جب ان کی 4 سالہ سوتیلی بیٹی نے خاندان کو بتایا کہ ایریل نے اسے نامناسب انداز میں چھوا۔

مزید حیران کن انکشافات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایریل مسک نے اپنی تیسری بیوی کی بیٹی (سوتیلی بیٹی) سے تعلقات قائم کیے اور ایک بچہ بھی پیدا کیا۔

مزید پڑھیے: ایلون مسک کی برتری ختم، لیری ایلیسن دنیا کی امیر ترین شخصیت قرار

سنہ2023 0 میں اسی سوتیلی بیٹی سے پیدا ہونے والے 5 سالہ بیٹے نے بھی ایریل پر نامناسب حرکات کا الزام لگایا۔

گرفتاری یا سزا نہیں ہوئی

رپورٹ کے مطابق ان الزامات کے باوجود ایریل مسک کو نہ تو کبھی گرفتار کیا گیا اور نہ ہی سزا سنائی گئی۔

ایریل مسک نے تمام الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے انہیں بکواس اور لغو قرار دیا ہے۔

ایلون مسک کا تبصرہ

ایلون مسک، جو ماضی میں اپنے والد کو ایک خطرناک انسان قرار دے چکے ہیں کئی انٹرویوز میں واضح کر چکے ہیں کہ ان کے اور ان کے والد کے درمیان تعلقات کشیدہ اور محدود ہیں۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کے پاس دنیا کا پہلا کھرب پتی شخص بننے کا موقع، مگر کیسے؟

مسک کی اپنے والد سے دوری کی بڑی وجہ یہی جنسی زیادتی کے الزامات اور خاندانی مسائل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایریل مسک ایلون مسک ایلون مسک کے والد ایریل مسک ایلون مسک کے والد پر الزامات بچوں سے نازیبا حرکات جنسی زیادتی

متعلقہ مضامین

  • کامران بنگش مراد سعید پناہ کیس سمیت دیگر الزامات سے بری
  • بھارت کھیل کو بھی سیاسی اکھاڑہ بنا بیٹھا، صاحبزادہ فرحان، حارث رؤف پر سنگین الزامات
  • ندیم افضل چن کا متاثرین کی مدد بی آئی ایس پی سے کرنے کا مطالبہ
  • ناصر کریم پر کرپشن سمیت سنگین الزامات جیالے چیئر مین وائس چیئر مین شدید اختلافات
  • نواز شریف موجودہ حکومتی نظام کو تسلیم نہیں کرتے، ندیم افضل چن
  •   26نومبر احتجاج، علیمہ خان کیخلاف مقدمے کا چالان پیش
  • 26 نومبر احتجاج کیس‘ علیمہ خان 29 ستمبر کو بطور ملزمہ طلب
  • ایلون مسک کے والد پر بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
  • علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا چالان جمع
  • کمار سانو کی سابقہ اہلیہ نے گلوکار پر سنگین الزامات عائد کردیئے