data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انسانی خدمت کے اس اداراتی نظام کا آغاز خود رسول کریمؐ کی ذات گرامی سے ہوا۔ مخیریق نام کا ایک یہودی تھا، جنگ احد میں شریک ہوا۔ وہ مشرکوں کے خلاف مسلمانوں کے ساتھ لڑا اور اسی جنگ میں مارا گیا۔ انھوں نے وصیت کی تھی کہ اگر میں مارا جاؤں تو میری جائیداد محمدؐ کو دے دی جائے تاکہ وہ اللہ کی رضا کے مطابق تصرف میں لائیں۔ نبیؐ نے فرمایا: ’’مخیریق اچھا یہودی تھا‘‘ (ابوجعفر ابن جریر طبری، تاریخ الطبری)۔ مخیریق کے سات باغ تھے، رسول کریمؐ نے ان کو اپنے قبضے میں لیا اور فی سبیل اللہ وقف کردیا‘‘ (برہان الدین الطرابلسی، الاسعاف فی احکام الاوقاف)۔
اسلامی تاریخ میں یہ پہلا وقف تھا جو رسول کریمؐ کے ہاتھوں انجام دیا گیا۔ دوسرا وقف خلیفۂ ثانی سیدنا عمر فاروقؓ کا تھا۔ اس کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ان کے صاحبزادے سیدنا عبداللہ ابن عمرؓ فرماتے ہیں: ’’عمرؓ کو خیبر میں ایک زمین ملی تو انھوں نے رسول کریمؐ سے عرض کیا: اے اللہ کے رسولؐ! مجھے خیبر میں ایک مال ملا ہے جس سے بہتر مال مجھے کبھی نہیں ملا، آپ مجھے اس کے بارے میں کیا حکم دیتے ہیں؟ نبیؐ نے فرمایا کہ اگر تم چاہو تو اس کے اصل مال کو باقی رکھو اور اس کی آمدنی کو صدقہ کردو، مگر شرط یہ ہوگی کہ اصل مال نہ بیچاجائے گا، نہ ہبہ کیا جائے گا اور نہ وراثت میں جائے گا۔ عبداللہ ابن عمرؓ نے کہا کہ عمرؓ نے اس زمین کو اس شرط کے ساتھ صدقہ (وقف) کردیا کہ نہ وہ بیچی جائے، نہ ہبہ کی جائے، اور نہ اس میں وراثت جاری ہو۔ اس کی آمدنی فقرا، قرابت داروں، غلام کی آزادی، مہمان اور مسافر کے لیے ہوگی (الصحیح البخاری، کتاب الشروط)۔
صدر اسلام کا تیسرا وقف خلیفۂ سوم سیدنا عثمان غنیؓ نے کیا تھا۔ اس وقف کی تاریخ خود عثمان غنیؓ اس طرح بیان کرتے ہیں: ’’جب نبی کریمؐ مدینہ تشریف لائے تو وہاں رومہ کنواں کے سوا کوئی میٹھے پانی کا کنواں نہیں تھا۔ نبیؐ نے فرمایا: کون ہے جو بیرِ رومہ کو خرید کر اپنے ڈول کے ساتھ مسلمانوں کے ڈول کو بھی شریک کرے گا؟ اس کی وجہ سے جنت میں اسے خیر ملے گی، تو میں نے اپنے اصل مال سے اس کنواں کو خرید لیا اور اس میں اپنے ڈول کے ساتھ مسلمانوں کے ڈول کو بھی شریک کرلیا‘‘ (سنن ترمذی، ابواب المناقب)۔
اس کے بعد صحابہ کرامؓ میں خدمت خلق کے لیے زمین، جائیداد وقف کرنے کا رجحان عام ہوگیا، اور لوگ کثرت سے رفاہی کاموں کے لیے جائداد وقف کرنے لگے۔ عرب اور عجم کے ملکوں میں مسلمانوں نے وقف کا ایک بے مثال نمونہ قائم کردیا۔ مسلمان جہاں بھی گئے خدمت خلق اور رفاہی کاموں کے لیے مال وجائداد وقف کرتے رہے۔ حجاز سے لے کر اندلس تک، ایران سے لے کر ازبکستان تک، ترکی سے لے کر مراقش تک اور مصر وشام سے لے کر ہندستان، پاکستان اور انڈونیشیا تک مسلمانوں نے عام انسانوں کی بھلائی اور ترقی کے لیے بے دریغ جائداد وقف کی۔ وقف کی املاک سے مسلم اور غیر مسلم ہر طبقے کے انسانوں کو فیض پہنچا۔ کیوں کہ جائیداد مسجد وخانقاہ کے علاوہ ہسپتال، سرائے، لنگر اور تعلیم گاہوں کے لیے بھی وقف کی جاتی تھی۔ مسلمانوں نے صرف انسان نہیں بلکہ حیوانات اور پرندوں کی خوراک کے لیے بھی جائداد وقف کی۔ وقف کی یہ روشن روایت آج بھی آگے بڑھ رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رسول کریم سے لے کر کے ساتھ وقف کی کے لیے
پڑھیں:
عورت کی خوبصورتی حیا اور تحفظ حجاب میں ہے‘عائشہ ظہیر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-08-10
جیکب آباد(جسارت نیوز )حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے تحت مقامی ہال میں سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اسلام نے بھرپور شرکت کی ۔ صوبائی نائب ناظمہ عائشہ ظہیر نے اپنے خطاب میں کہاکہ عورت کی خوبصورتی حیا اور تحفظ حجاب میں ہے۔پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے تحفظ عورت کا بنیادی حق ہے۔ تعلیم ،صحت ،معاشی استحکام وہ حق ہے جو اسلام نے عورت کو دیے ہیں۔وہ ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت کے ساتھ پاکیزگی اور آزادی کی توانا علامت ہیں۔ نائب ناظمہ صوبہ سندھ ام حسیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی رہنمائی محض نماز روزے اور حج زکوٰۃ تک محدود نہیں بلکہ زندگی کے تمام گوشے اور معاشرت کے سارے پہلو اسی دائرے میں آتے ہیں،اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اطاعت اور اس کے احکام کی عملی پابندی ہے، یعنی عمل صالح کا اہتمام اورخدا اور رسولؐ کے کام کی عملی پابندی کا نام ہے ظاہری اعمال ہی انسان کے پوشیدہ ایمان کی حقیقی یا غیر حقیقی ہونے کی گواہی دیتے ہیں۔ ڈاکٹر ام زہرہ نے اختتامی خطاب کیا۔