راشد نسیم آج مسجد اطہر گلشن معمار ڈائمنڈ سٹی میں خطبہ جمعہ دیںگے
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم آج جامع مسجد اطہر گلشن معمار ڈائمنڈ سٹی کراچی میں ایک بجے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کریںگے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اترپردیش میں ایک اور مسجد میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں توڑ پھوڑ
مسجد اور مقبرے میں توڑ پھوڑ سے علاقے میں ماحول کشیدہ ہوگیا، بی جے پی کے صدر نے اس مقبرے کو ایک ہزار سال پرانا "ٹھاکر جی" اور "شیو جی" کا مندر بتایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے فتح پور میں آج مسجد اور اس کے احاطے میں ہندو تنظیموں نے توڑ پھوڑ کی۔ ہندوؤں کا دعویٰ ہے کہ یہاں مندر کو توڑ کر مسجد بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا "ہزاروں سال پہلے بھگوان شیو اور کرشن کا مندر تھا"۔ جھگڑے کے بعد پولیس نے مسجد کے پاس بیریکیڈنگ کردی تھی، لیکن بھیڑ اسے توڑ کر آگے بڑھ گئی۔ ہندو تنظیم نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مسجد سے منسلک مقبرے میں کمل کا پھول اور تریشول کے نشان ہیں جو مندر ہونے کے ثبوت ہیں۔ مسجد اور مقبرے میں توڑ پھوڑ سے علاقے میں ماحول کشیدہ ہوگیا۔ ادھر بی جے پی کے ضلع صدر نے بھی مقبرے کو مندر بتایا۔
بی جے پی کے صدر نے اس مقبرے کو ایک ہزار سال پرانا "ٹھاکر جی" اور "شیو جی" کا مندر بتایا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مندر توڑ کر یہاں مسجد و مقبرہ بنایا گیا ہے۔ مزار اور مقبرہ کو جب ہندو تنظیموں سے وابستہ افراد نے نقصان پہنچا دیا، تب پولیس نے تھوڑی سختی کی، جس کے بعد ہندوؤں اور مسلمانوں میں جھڑپ ہوگئی۔ ڈاک بنگلہ چوراہے کے پاس ہزاروں کی بھیڑ جمع ہوگئی ہے۔ ہندو انتہا پسند یہاں پوجا-پاٹھ (عبادت) کرنے کی ضد کر رہے ہیں۔