محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج بھی موسلادھار بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے مون سون سسٹم کے تحت کراچی میں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، گزشتہ روز گلشن حدید میں سب سے زیادہ 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
جاری اعداد و شمار کے مطابق شارع فیصل پر 12 ملی میٹر، اولڈ سٹی ایریا میں 9 ملی میٹر، ڈیفنس فیز 2 میں 7.8 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 5 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے تازہ ترین تجزیے کے مطابق بھارتی گجرات ریجن اور اس سے ملحقہ شمالی بحیرہ عرب میں گردش کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہ تقریباً کم دباؤ کا نظام بن چکا ہے۔
◾ تازہ ترین تجزیے کے مطابق بھارتی گجرات ریجن اور اس سے ملحقہ شمالی بحیرہ عرب میں گردش کی شدت میں اضافہ ہوتی جا رہی ہے اور یہ تقریباً کم دباؤ کا نظام بن چکا ہے۔ اس کے زیر اثر سندھ کے کئی علاقوں بالخصوص زیریں / ساحلی علاقوں میں اگلے 2 سے 3 روز تک وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ pic.
سسٹم کے زیر اثر سندھ کے کئی علاقوں بالخصوص زیریں اور ساحلی علاقوں میں اگلے 2 سے 3 روز تک وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باوجود موسم اب بھی قدرے مرطوب ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں پہلے ہی محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 37 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے۔
کراچی میں دوپہر سے لے کر آج رات دیر گئے تک درمیانی سے تیز بارش متوقع ہے۔ اس دوران شہر کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ مون سون اسپیل کے تحت کراچی سمیت سندھ میں یکم جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علاقوں میں ملی میٹر
پڑھیں:
بلوچستان میں لیویز ایکٹ 2010ء کے تمام نوٹیفکیشنز واپس
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیویز فورس کے تمام امور اب نئے قانون "لیویز ترمیمی ایکٹ 2025ء " کے تحت چلائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے لیویز ایکٹ 2010ء کے تمام نوٹیفکیشنز واپس لے لیے ہیں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیویز فورس کے تمام امور اب نئے قانون "لیویز ترمیمی ایکٹ 2025ء " کے تحت چلائے جائیں گے۔ صوبائی حکومت نے لیویز فورس کے نظام میں اصلاحات کے تحت لیویز ایکٹ 2010ء کے تمام پرانے نوٹیفکیشنز واپس لے لیے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ نیا قانون محکمہ داخلہ کے ڈھانچے اور ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں بھی اضافہ کرے گا۔ محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ لیویز نظام کو جدید قانون سازی کے مطابق ہم آہنگ کیا جارہا ہے تاکہ فورس کی کارکردگی میں بہتری آئے اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔